اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 WC 2022: ہندوستان کا کرارا وار، اب پاکستان کیلئے سیمی فائل میں پہنچنے کی راہ ہوگی مشکل!

    T20 WC 2022:  ہندوستان کا کرارا وار، اب پاکستان کیلئے سیمی فائل میں پہنچنے کی راہ ہوگی مشکل! ۔

    T20 WC 2022: ہندوستان کا کرارا وار، اب پاکستان کیلئے سیمی فائل میں پہنچنے کی راہ ہوگی مشکل! ۔

    Ind vs Pak T20 WC 2022: ہندوستان کو آخری گیند پر ملی شاندار جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مشکل بنا دی ہے ۔ پاکستان نے آٹھ وکٹ پر 159 رنز بنائے تھے اور ہندوستان نے آخری گیند پر ہدف کو حاصل کرکے شاندار آغاز کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiakarachikarachikarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو کافی دلچسپ میچ کھیلا گیا ۔ ٹیم انڈیا نے دھماکہ دار کھیل دکھاتے ہوئے اتار چڑھاو بھرے میچ میں چار وکٹ سے جیت حاصل کرکے مہم کی شروعات جیت سے کی ۔ ہندوستان کو آخری گیند پر ملی شاندار جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مشکل بنا دی ہے ۔ پاکستان نے آٹھ وکٹ پر 159 رنز بنائے تھے اور ہندوستان نے آخری گیند پر ہدف کو حاصل کرکے شاندار آغاز کیا ۔

      آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں شکست نے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ گروپ 2 میں پہلا میچ ہارنے کا مطلب ہے کہ آگے کا راستہ مشکل ہوجائے گا۔ اس گروپ میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ 4 اور ٹیمیں ہیں، جو اپنے دن کسی کو بھی ہرا سکتی ہیں۔ گروپ کی 6 میں سے صرف 2 ٹیمیں ہی سیمی فائنل میں پہنچنے والی ہیں، اس لئے ہر جیت اہم ہو جاتی ہے۔ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیم کے خلاف میچ کانٹے کا ہوگا، جب کہ نیدرلینڈس کو بھی ہلکے سے نہیں لیا جاسکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ارشدیپ نے رقم کی تاریخ، ورلڈ کپ کی اپنی پہلی گیند پر بابر اعظم کو گولڈن ڈک پر کیا آوٹ


      یہ بھی پڑھئے: کوہلی ۔ پانڈیا نے ہندوستان کو دلائی دلچسپ جیت، پاکستان کو آخری گیند پر ہرایا


      اب پاکستان کو اپنے بچے ہوئے میچوں میں 27 تاریخ کو زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے۔ یہ ٹیم فارم میں ہے اور حال ہی میں اس نے آسٹریلیا جیسی ٹیم کو شکست دی ہے۔ اس کے بعد 30 اکتوبر کو نیدرلینڈس کے خلاف اور پھر 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اترنا ہے۔ اس گروپ کے آخری لیگ میچ میں 6 نومبر کو پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔

      ہندوستانی ٹیم کو گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف پہلے گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد وہ دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہار گئی اور پھر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ اب پاکستان کی ٹیم دوسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف کھیلنے کیلئے اترے گی اور یہ میچ کافی اہم ہوگا۔ یہ ٹیم اچھی فارم میں ہے اور جھٹکا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: