اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ نے توڑے سارے ریکارڈ، ایسے رقم ہوئی تاریخ

    T20 World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ نے توڑے سارے ریکارڈ، ایسے رقم ہوئی تاریخ  (AP)

    T20 World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ نے توڑے سارے ریکارڈ، ایسے رقم ہوئی تاریخ (AP)

    T20 World Cup 2022: حال ہی میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز ہوئے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی، لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Lahore
    • Share this:
      نئی دہلی : حال ہی میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز ہوئے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی، لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ اس میچ کو 256 ملین گھنٹے دیکھا گیا۔ یہ ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان میچ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں ویوورشپ کا ریکارڈ بنا تھا۔ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک صرف بڑے یا آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل اترتے ہیں۔

      آئی سی سی نے بتایا کہ ورلڈ کپ 2022 میں سبھی آئی سی سی پلیٹ فارمز پر 6.58 بلین ویڈیو ویوز ملے، جو 2021 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے 65 فیصد زیادہ ہے۔ آئی سی سی نے میٹا کے ساتھ مل کر ریلز اسکواڈ کے نام سے ایک پروگرام بنایا تھا۔ اس میں ہندوستان سمیت دنیا کے کئی بڑے کرکٹرز شامل تھے۔ اس میں جنوبی افریقی تیز گیند باز کگیسو ربادا کا ہندی میں ویڈیو کو کافی پسند کیا گیا۔ اسے 28 ملین بار دیکھا گیا۔ آئی سی سی کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز پر بھی پچھلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 50 فیصد زیادہ ویورشپ دیکھنے کو ملی ۔

      یہ بھی پڑھئے: لٹن داس اور محمد سراج کے درمیان ہوئی زبانی جنگ، اگلی گیند پر تیز گیندباز نے کیا منہ بند!


      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کے کوچ دراوڑ سے بنگلہ دیش کے بالنگ کوچ نے سرعام مانگی معافی، جانئے پورا معاملہ


      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو ویب اور ایپ پلیٹ فارمز پر 78.4 ملین فینس ملے جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ گزشتہ سیزن کے مقابلے 57 فیصد زیادہ ہے۔ آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلارڈائس نے کہا کہ ہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے ریکارڈ توڑ ویوورشپ سے پرجوش ہیں۔ مواد کی تخلیق کے لئے اختراعی انداز نے اسے مزید دلچسپ بنا دیا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

      اگر آئی سی سی کے اگلے بڑے ایونٹ یعنی ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو اس کا انعقاد اگلے سال ہی ہندوستان میں ہونے والا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ اکتوبر-نومبر 2023 میں ہونے والے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: