اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup 2022: روہت شرما کیا دھونی کے بعد ہندوستان کو بنا سکیں گے ورلڈ چیمپئن؟ ملے یہ چار بڑے اشارے

    T20 World Cup 2022: روہت شرما کیا دھونی کے بعد ہندوستان کو بنا سکیں گے ورلڈ چیمپئن؟ ملے یہ چار بڑے شارے (AP)

    T20 World Cup 2022: روہت شرما کیا دھونی کے بعد ہندوستان کو بنا سکیں گے ورلڈ چیمپئن؟ ملے یہ چار بڑے شارے (AP)

    T20 World Cup 2022: ہندوستانی ٹیم 2011 کے بعد سے ورلڈ کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔ ایسے میں کپتان روہت شرما طویل عرصہ کے سوکھے کو ختم کرنا چاہیں گے ۔ ایم ایس دھونی کی قیادت میں ہندوستان نے 2011 میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں سیزن میں اب تک اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹیم نے اتوار کو ایک میچ میں زمبابوے کو 71 رنز سے ہرادیا ۔ یہ ٹیم کی پانچ میچوں میں چوتھی جیت ہے ۔ ٹیم گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر رہی ۔ ہندوستان نے سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہل کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 186 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم ۔۔۔ اوورز میں 115 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ آف اسپنر آر اشون نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد سمیع اور ہاردک پانڈیا کو دو دو وکٹیں ملیں ۔ ہندوستانی ٹیم اب دس نومبر کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی ۔

      ہندوستانی ٹیم 2011 کے بعد سے ورلڈ کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔ ایسے میں کپتان روہت شرما طویل عرصہ کے سوکھے کو ختم کرنا چاہیں گے ۔ ایم ایس دھونی کی قیادت میں ہندوستان نے 2011 میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا ۔ 2011 والے اتفاق 2022 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ایسے میں امید لگائی جارہی ہے کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں کمال کرسکتی ہے ۔

      یہ ہیں چار بڑے اشارے

      2011 ون ڈے ورلڈ کپ کی بات کریں تو ہندوستان کو جنوبی افریقہ سے ہار ملی تھی ۔ موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی ہوا ۔ 2011 میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرایا تھا ۔ اس مرتبہ بھی اس کو ڈک ورتھ لوئس ضوابط کی وجہ سے جیت ملی ۔ 2011 میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھیں ۔ اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔ وہیں ہندوستان ، پاکستان اور نیوزی لینڈ تینوں ہی ٹیمیں 2011 کے بعد 2022 میں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان نے رقم کی تاریخ، کیا 15 سال بعد پھر ہوگا سب سے بڑا مقابلہ؟


       یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کو للکارا، جاری کیا ویڈیو



      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی بات کریں تو ہندوستان کو 15 سالوں سے خطاب کا انتظار ہے ۔ ٹیم نے آخری مرتبہ 2007 میں خطاب جیتا تھا ۔ سیمی فائنل میں اس کو سابق چیمپئن انگلینڈ سے ٹکر ملنے کی امید ہے ۔ انگلینڈ نے 2010 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا ہے ۔ پچھلی مرتبہ بھی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: