اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup: کیا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلیں گے دنیش کارتک؟ کوچ راہل دراوڑ نے دیا یہ جواب

    T20 World Cup: کیا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلیں گے دنیش کارتک؟ کوچ راہل دراوڑ نے دیا یہ جواب  (PIC: AP)

    T20 World Cup: کیا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلیں گے دنیش کارتک؟ کوچ راہل دراوڑ نے دیا یہ جواب (PIC: AP)

    T20 World Cup 2022 : دنیش کارتک کی پلیئنگ الیون میں جگہ خطرے میں نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے منگل کو انڈور پریکٹس سیشن میں جم کر وکٹ کیپنگ کی، لیکن وہ پوری طرح سے فٹ نہیں دکھ رہے تھے ۔ ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ کارتک کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ بنگلہ دیش کے خلاف بدھ (دو نومبر) کو ہونے والے میچ سے پہلے کیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : دنیش کارتک کی پلیئنگ الیون میں جگہ خطرے میں نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے منگل کو انڈور پریکٹس سیشن میں جم کر وکٹ کیپنگ کی، لیکن وہ پوری طرح سے فٹ نہیں دکھ رہے تھے ۔ ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ کارتک کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ بنگلہ دیش کے خلاف بدھ (دو نومبر) کو ہونے والے میچ سے پہلے کیا جائے گا ۔ کارتک نے ابھی تک جن دو میچوں میں بلے بازی کی ہے، ان میں انہوں نے ایک اور چھ رنز بنائے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے دوران وہ پیٹھ درد سے پریشان نظر آرہے ۔

      ریشبھ پنت نے پریکٹس نہیں کی ہے ۔ جن کھلاڑیوں کی پلیئنگ الیون میں جگہ محفوظ ہے، ان میں سے بھی زیادہ تر میچ سے پہلے پریکٹس کیلئے نہیں آئے ۔ دراوڑ نے پریکٹس سے پہلے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ (کارتک) آج اچھی پوزیشن میں دکھ رہے ہیں ۔ یہ بدقسمتی تھی کہ وہ باونسر کو روکنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے ۔ ہم ان کی چوٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور آج پریکٹس کو دیکھنے کے بعد کل میچ سے پہلے ان کو لے کر فیصلہ کریں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: کیا ابھی بھی پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں شاہین شاہ آفریدی؟ فٹنس کو لے کر کیا بڑا انکشاف


      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی شکست، سیمی فائنل کی جنگ ہوئی دلچسپ، جانئے اب کیسے پہنچ سکتا ہے پاکستان


      وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے وقت دنیش کارم آرام دہ نہیں دکھے اور کچھ مواقع پر انہیں گیند سنبھالنے میں پریشانی ہوئی ۔ ممکنہ طور پر اپنا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ کھیل رہے کارتک کو فنیشر کے رول میں ٹیم میں منتخب کیا گیا، لیکن آسٹریلیا کی تیز اور اچھال بھری پچوں پر ابھی تک وہ جدوجہد کرتے نظر آئے ہیں ۔

      راہل دراوڑ نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کارتک جیسے کھلاڑی کا تجزیہ کرنا مشکل ہے ۔ ان کو بہت زیادہ بلے بازی کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ پاکستان کے خلاف انہوں نےآخری لمحات میں صرف ایک گیند کھیلی اور نیدرلینڈس کے خلاف انہیں بلے بازی کا موقع نہیں ملا ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے سوریہ کمار کے ساتھ اچھی شراکت داری نبھائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: