ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کو لگا جھٹکا، یہ بڑا بلے باز ہوسکتا ہے میچ سے باہر

ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کو لگا جھٹکا، یہ بڑا بلے باز ہوسکتا ہے میچ سے باہر (Dawid malan instagram)

ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کو لگا جھٹکا، یہ بڑا بلے باز ہوسکتا ہے میچ سے باہر (Dawid malan instagram)

IND vs ENG T20 world cup 2022: سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم بحران میں گھرتی نظر آرہی ہے ۔ ٹیم کے بڑے بلے باز ڈیوڈ ملان کے ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میچ سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے ، اس کی تصدیق خود ٹیم کے آل راونڈر معین علی نے کی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • inter, IndiaAustraliaAustralia
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دس نومبر کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا ۔ روہت شرما کی ٹیم انڈیا جہاں گروپ دو میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی تھی، وہیں جوس بٹلر کی قیادت والی انگلش ٹیم سپر بارہ راونڈ کے بعد گروپ ایک میں دوسرے نمبر پر رہی تھی ۔ لیکن سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم بحران میں گھرتی نظر آرہی ہے ۔ ٹیم کے بڑے بلے باز ڈیوڈ ملان کے ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میچ سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے ، اس کی تصدیق خود ٹیم کے آل راونڈر معین علی نے کی ہے ۔

    35 سال کے ملان گزشتہ ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف ہوئے میچ میں زخمی ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے وہ میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے ۔ بعد میں وہ بلے بازی کیلئے بھی نہیں اترے تھے ۔ فل سالٹ کو ان کی جگہ پر موقع دیا جاسکتا ہے ۔ سالٹ نے انگلینڈ کیلئے 11 ٹی ٹوینٹی کھیلے ہیں اور انہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے ستمبر میں پاکستان کے خلاف 88 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی ، جو ٹی ٹوینٹی میں ان کی سب سے بڑا ذاتی اسکور ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 دے رہا پاکستان کے چیمپئن بننے کے اشارے، 5 پوائنٹس میں جانئے کیسے


    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان نے رقم کی تاریخ، کیا 15 سال بعد پھر ہوگا سب سے بڑا مقابلہ؟


    ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں ابھی کچھ دن باقی ہیں ، لیکن ملان کی چوٹ کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا ہے کہ وہ اس میچ کیلئے صحیح وقت پر فٹ ہو پائیں گے ۔ بائیں ہاتھ کے ملان ٹی ٹوینٹی ورلڈ رینکنگ میں انگلینڈ کے ٹاپ بلے باز ہیں، لیکن ورلڈ کپ کے دوران وہ اب تک کوئی بڑی اننگر نہیں کھیل سکے ہیں ۔ ان کا سب سے بڑا اسکور 37 گیندوں میں 45 رنز رہا تھا، جو انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف سپر بارہ راونڈ میں بنایا تھا ۔ حالانکہ انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ ہار گئی تھی ۔

    انگلینڈ کے نائب کپتان معین علی نے ملان کی چوٹ کو لے کر بی بی سی سے کہا کہ وہ (ڈیوڈ ملان) سالوں سے ہمارے بہترین کھلاڑی رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم، لیکن ایمانداری سے کہوں تو ان کی چوٹ ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔ جب ہم یہاں (ایڈیلیڈ) پہنچے تو وہ اسکین کیلئے گئے تھے ۔ ہمیں اس کو لے کر زیادہ پتہ نہیں ہے، لیکن ان کی چوٹ کی صورتحال ٹھیک نہیں لگ رہی ہے ۔ ساتھ ہی معین نے یہ بھی مانا کہ اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق پرفارم نہیں کرپائی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: