پہلے ہندوستان اور اب زمبابوے، آخری اوور میں پاکستان کو اس کھلاڑی نے پھر دیا دھوکہ
پہلے ہندوستان اور اب زمبابوے، آخری اوور میں پاکستان کو اس کھلاڑی نے پھر دیا دھوکہ ۔ فائل فوٹو ۔ اے پی ۔
T20 World Cup 2022: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 130 رنز بنانے کے بعد بھی زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کو مہلک گیند بازی کی بنیاد پر شکست دی۔
نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 130 رنز بنانے کے بعد بھی زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کو مہلک گیند بازی کی بنیاد پر شکست دی۔ زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز تک ہی پہنچ سکی ۔
ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف میدان میں اتری تھی، جس کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کمزور قرار دیا جا رہا تھا۔ پاکستانی ٹیم کو یہاں ایسے الٹ پھیر کا سامنا کرنا پڑگیا، جس کے بعد اس کے آگے کا راستہ انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کے سامنے 131 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ 20 اوورز میں 8 وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان کی ٹیم صرف 129 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ ٹیم کو 1 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم کی جیت کی امید برقرار تھی اور آخری اوور میں اس کو 11 رنز درکار تھے۔ محمد وسیم اور محمد نواز بلے بازی کر رہے تھے۔ نواز ایک آل راؤنڈر کے طور پر کھیلتے ہیں اور انہوں نے 15 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔ ٹیم کو ان سے توقع تھی اور جب 3 گیندوں پر 3 رنز کی ضرورت تھی تب انہوں نے ڈاٹ گیند کھیلی ۔ اس کے بعد جب 2 گیندوں پر تین رنز درکار تھے تو وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد آئے بلے باز کو 1 گیند پر 3 رنز بنانا تھا، مگر ٹیم کو ہار ملی ۔
بتادیں کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں بھی نواز کو ہی آخری اوور کرنے دیا تھا ۔ مگر وہ 6 گیندوں پر 16 رنز کا بھی دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ اس اوور میں انہوں نے دو وائیڈ گیندیں پھینکیں ۔ نو بال بھی ہوئی اور آخر میں پاکستان یہ میچ نہیں بچا سکا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔