شاہین آفریدی کی ہوئی واپسی تو پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی نے حریفوں ٹیموں کو دیدی وارننگ، کہہ ڈالی یہ بڑی بات
شاہین آفریدی کی ہوئی واپسی تو پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی نے حریفوں ٹیموں کو دیدی وارننگ، کہہ ڈالی یہ بڑی بات (Pic- AFP)
T20 World Cup 2022 : پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد سمیع نے شاہین آفریدی کی واپسی پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ محمد سمیع کا ماننا ہے کہ شاہین کی واپسی کے بعد پاکستان کی ٹیم میں اسٹرائیک گیند باز کی کمی نہیں کھلے گی ۔
نئی دہلی : پاکستان کے اسٹار گیند باز شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی آگ اگلتی گیندوں کے ساتھ واپسی کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں ۔ پچھلے کئی دنوں سے شاہین اپنے گھنٹنے میں چوٹ سے ٹھیک ہورہے تھے، لیکن اب تیز گیند باز پوری طرح سے فٹ ہوگئے ہیں ۔ اس درمیان پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد سمیع نے شاہین آفریدی کی واپسی پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ محمد سمیع کا ماننا ہے کہ شاہین کی واپسی کے بعد پاکستان کی ٹیم میں اسٹرائیک گیند باز کی کمی نہیں کھلے گی ۔ غور طلب ہے کہ آفریدی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ میں نہیں کھیل سکے تھے ۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے ۔ مہمانوں کے خلاف سیریز میں پاکستان کو تین ۔ چار سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
41 سالہ سمیع نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہین کی غیر حاضری میں پاکستان کی ٹیم میں ایک اسٹرائیک گیند باز کی کمی تھی ۔ حالانکہ حارث روف اور محمد وسیم بھی اچھی گیند بازی کررہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی کی واپسی کے بعد پاکستان کی گیند بازی اور زیادہ خطرناک ہوجائے گی ۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران شاہین کو لے کر کہا کہ شاہین اور فخر واپس آگئے ہیں ۔ پہلے میچ قبل سے ہماری ٹیم کے پاس چھ دن ہیں اور دو پریکٹس میچ بھی ہیں ۔ ہمیں ان میچوں سے سیکھنا ہوگا ۔ شاہین نے جس طرح سے واپسی کی ہے وہ پوری طرح سے فٹ ہیں اور وہ ٹیم کیلئے ہر میچ میں اپنا سو فیصد دیتے ہیں ۔ اس کو میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے میں پرجوش ہوں ۔
پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف کھیلے گی ۔ یہ میچ میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا ۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں کیسا پرفارم کرتی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔