اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شاہین آفریدی کی خطرناک گیند بازی، ہندوستان کو وارننگ دی، بلے باز کو زخمی کرکے بھیجا میدان سے باہر

    شاہین آفریدی کی خطرناک گیند بازی، ہندوستان کو وارننگ دی، بلے باز کو زخمی کرکے بھیجا میدان سے باہر  (PCB Twitter)

    شاہین آفریدی کی خطرناک گیند بازی، ہندوستان کو وارننگ دی، بلے باز کو زخمی کرکے بھیجا میدان سے باہر (PCB Twitter)

    T20 World Cup 2022: شاہین شاہ آفریدی نے چوٹ کے بعد بہترین واپسی کی ہے ۔ اس طرح سے انہوں نے ٹیم انڈیا کو وارننگ دیدی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ 23 اکتوبر کو ہونے والا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, IndiaAustraliaAustralia
    • Share this:
      شاہین شاہ آفریدی نے چوٹ کے بعد بہترین واپسی کی ہے ۔ اس طرح سے انہوں نے ٹیم انڈیا کو وارننگ دیدی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ 23 اکتوبر کو ہونے والا ہے ۔ آفریدی نے بدھ کو افغانستان کے خلاف نئی گیند سے کمال کی گیند بازی کی اور پہلے چار اوور میں دو وکٹ لئے ۔ وارم اپ میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 153 رنز بنائے ۔ تاہم یہ میچ مکمل نہیں ہوسکا اور بارش کی وجہ سے بلانتیجہ ختم ہوگیا ۔ بتادیں کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

      22 سال کے نوجوان تیز گیند باز شاہین آفریدی تین مہینے بعد چوٹ سے واپسی کررہے ہیں ۔ انہوں نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر رحمت اللہ گرباز کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ۔ گرباز اس دوران زخمی ہوگئے ۔ انہیں کھلاڑی کندھے پر اٹھاکر پر باہر لے گئے ۔ وہ کھاتہ تک نہیں کھول سکے ۔ آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں حضرت اللہ ززائی کو بولڈ کرکے مخالف ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا ۔ انہوں نے نو رنز بنائے ۔




      افغانستان نے 48 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دی تھیں ۔ ابراہیم زادران نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا۔ انہوں نے 4 چوکے لگائے۔ اس کے بعد کپتان محمد نبی اور عثمان غنی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 150 رنز سے آگے لے گئے ۔ نبی نے 37 گیندوں پر ناٹ آوٹ 51 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اسی دوران غنی 20 گیندوں میں 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ انہوں نے 5 چوکے لگائے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان کے فینس کا مزہ ہوسکتا ہے خراب؟ جانئے 23 اکتوبر کو کیسا رہے گا موسم


      یہ بھی پڑھئے: BCCI کے بیان سے بوکھلایا پاکستان، کہا: WC 2023 کیلئے ہندوستان کا دورہ خطرے میں پڑسکتا ہے



      حالانکہ آفریدی آخری 2 اوورز میں وکٹیں نہیں لے سکے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلے 2 اوورز میں صرف 4 رنز دئے۔ تیز گیند باز حارث رؤف نے بھی 34 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: