پاکستان کو چھوٹے ہدف کیلئے بھی بہانا پڑا پسینہ، نیدرلینڈس کو ہرا کر درج کی پہلی جیت
پاکستان کو چھوٹے ہدف کیلئے بھی بہانا پڑا پسینہ، نیدرلینڈس کو ہرا کر درج کی پہلی جیت ۔ تصویر : AP
T20 world cup 2022: پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخر کار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی مل گئی ہے ۔ اتوار کو نیدرلینڈس کے خلاف ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پوائنٹس کا کھاتہ کھولا۔
نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخر کار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی مل گئی ہے ۔ اتوار کو نیدرلینڈس کے خلاف ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پوائنٹس کا کھاتہ کھولا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیدرلینڈس کی ٹیم 9 وکٹوں پر 91 رنز ہی بنا سکی۔ چھوٹے ہدف کے تعاقب میں اتری پاکستان کی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت درج کرلی ۔
صرف 92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے۔ 5 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد کپتان بابر رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ مل کر پاکستانی ٹیم کو سنبھالا ۔ فخر 16 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ اس کے بعد رضوان 39 گیندوں پر 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ افتخار احمد نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا ۔
پاکستان کے گیندباز نیدرلینڈس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 100 رنز سے نیچے روکنے میں کامیاب رہے۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 جبکہ محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو 1-1 کامیابی ملی۔ نیدرلینڈس کی جانب سے کالنگ آکمین نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے 15 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد زمبابوے کی ٹیم نے بھی قریبی میچ میں شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا ۔ نیدرلینڈس کے خلاف ٹیم کی جیت نے اسے پہلا پوائنٹ دیا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ٹیم کو ہندوستان کی جیت کیلئے دعا کرنی ہوگی جبکہ اس کو آگے سبھی میچز جیتنے ہوں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔