افغانستان کے اسٹار گیند باز راشد خان نے میدان پر ہی اپنی ٹیم کے اس کھلاڑی کو لگائی ڈانٹ، ویڈیو وائرل
افغانستان کے اسٹار گیند باز راشد خان نے میدان پر ہی اپنی ٹیم کے اس کھلاڑی کو لگائی ڈانٹ، ویڈیو وائرل (PIC: AP)
T20 World Cup 2022 : سری لنکا نے اس جیت سے جہاں سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا تو وہیں افغانستان آخری چار کی ریس سے باہر ہوگیا ہے ۔
نئی دہلی : افغانستان 10 دنوں کے وقفہ کے بعد آخر کار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ میدان پر اترا ۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کے آخری دو میچ میلبورن میں بارش کی نذر ہوگئے تھے ۔ حالانکہ محمد نبی کی قیادت والی ٹیم کیلئے میدان پر واپسی بہت اچھی نہیں تھی ۔ انہیں منگل یکم نومبر کو برسبین کے گابا میں سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس میچ کے دوران راشد خان اپنی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی فضل حق فارقی پر غصہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے ۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے اچھی شروعات کی ، لیکن اس کے بعد لگاتار وقفہ وقفہ سے وکٹ گنوائے ۔ ان کی ٹیم آخر میں آٹھ وکٹ پر 144 رنز ہی بنا سکی ۔ ان کی طرف سے سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز نے 28 رنز اور عثمان غنی نے 27 رنز بنائے ۔ سری لنکا کیلئے ہسرنگا نے چار اوورز میں 13 رنز دے کر تین وکٹیں جبکہ تیز گیند باز لہیرو کمارا نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر دو وکٹیں لیں ۔
اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم بلے بازی کرنے کیلئے اتری ۔ افغانستان کے خطرناک بالنگ اٹیک نے سری لنکا کو کڑی ٹکر دی ۔ دھننجے ڈی سلوا کے حاوی ہونے سے پہلے افغانستان نے کم از کم پہلے دس اووز میں اپنی گرفت بنائے رکھی ۔ مجیب الرحمان نے افغانستان کیلئے کسل مینڈل اور ڈی سلوا کی اچھی شراکت داری سے پہلے پتھم نسانکا کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اننگز کے آٹھویں اوور میں افغانستان کے اسٹار راشد خان گیند بازی کرنے آئے اور انہوں نے فورا اثر ڈالا ۔
راشد خان نے اپنے پہلے اوورس میں ہی مینڈس کو آوٹ کردیا ۔ راشد اس بات سے مطمئن تھے کہ انہیں ایک وکٹ ملی ۔ حالانکہ اوور میں پہلے جو ہوا اس سے ناراض بھی تھے ۔ افغانستان کے تیز گیند باز فضل حق فاروقی نے پہلے اوور میں بیک ورڈ پوائنٹ پر مس فیلڈ کیا اور راشد خان اس سے خوش نہیں تھے ۔ لیگ اسپنر نے اس کو یاد رکھا اور بھلے ہی وکٹ ملنے کے بعد ٹیم کے ساتھیوں نے ان کو گھیر لیا ہو، پھر بھی انہوں نے فاروقی کو اپنی غلطی کیلئے خبردار کیا ۔ راشد خان نے فاروقی کا سر اپنے ہاتھوں میں پکڑ لیا اور ایسا برتاو کیا جیسے وہ اس کو مارنے جارہے ہیں ۔ حالانکہ یہ سب مذاق میں ہوا، لیکن راشد کا غصہ بھرا انداز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے ۔
بتادیں کہ اسپنر وانند ہسرنگا کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی اور دھننجے ڈی سلوا کے نصف سنچری کی مدد سے سری لنکا نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے میچ میں افغانستان کو نو گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹ سے ہرا دیا ۔ سری لنکا نے اس جیت سے جہاں سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا تو وہیں افغانستان آخری چار کی ریس سے باہر ہوگیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔