T20 world cup 2022: روہت شرما بنے کرس گیل کے بعد ایسا کرنے والے پہلے باز، یوراج سنگھ کا توڑا ریکارڈ
T20 world cup 2022: روہت شرما بنے کرس گیل کے بعد ایسا کرنے والے پہلے باز، یوراج سنگھ کا توڑا ریکارڈ ۔ تصویر : AP
T20 world cup 2022: نیدرلینڈس کے خلاف میچ کو بھی ٹیم انڈیا اہم مان کر چلی تھی ۔ کپتان روہت شرما نے یہاں رن کی برسات کرتے ہوئے اپنے خراب فارم سے چھٹکارہ پالیا ۔ نصف سنچری کی اننگز کے دوران انہوں نے سابق ہندوستانی لیجنڈ بلے باز یوراج سنگھ کے بڑے ریکارڈ کو توڑ دیا ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ شروعات کی تھی ۔ نیدرلینڈس کے خلاف میچ کو بھی ٹیم انڈیا اہم مان کر چلی تھی ۔ کپتان روہت شرما نے یہاں رن کی برسات کرتے ہوئے اپنے خراب فارم سے چھٹکارہ پالیا ۔ نصف سنچری کی اننگز کے دوران انہوں نے سابق ہندوستانی لیجنڈ بلے باز یوراج سنگھ کے بڑے ریکارڈ کو توڑ دیا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب ان کے آگے صرف ویسٹ انڈیز کے سابق طوفانی بلے باز کرس گیل ہیں ۔
ہندوستان اور نیدرلینڈس کے درمیان ہونے والے میچ کو ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کیلئے پریکٹس کے طور پر دیکھا جارہا تھا ۔ کے ایل راہل کو چھوڑ کر باقی تینوں بڑے بلے بازوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ روہت شرما ، وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔ روہت نے بھی یہاں اچھی اننگز کھیلی اور فینس کی بڑی اننگز کی امید کو پورا کیا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں روہت شرما اب ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکا لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ انہوں نے نیدرلینڈس کے خلاف 53 رنز کی اننگز کے دوران تین چھکے لگائے ۔ ان چھکوں کے بدولت انہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں چھکوں کی تعداد 34 رنز تک پہنچا دی ۔ اس دوران یوراج سنگھ کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں لگائے 33 چھکوں کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ۔ ہندوستان کی طرف سے وراٹ کوہلی اس فہرست میں 26 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں چھکوں کی بات کریں تو کرس گیل ٹاپ پر ہیں ۔ 33 میچ کھیل کر انہوں نے کل 63 چھکے لگائے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر اب روہت ہیں، جن کے 35 میچز میں 34 چھکے ہیں ۔ یوراج سنگھ نے 31 میچ کھیلنے کے بعد کل 33 چھکے لگائے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔