ہندوستان اور پاکستان میچ کو لے کر سچن تیندولکر نے کی بڑی پیشین گوئی، بتائے چار سیمی فائنلسٹ
ہندوستان اور پاکستان میچ کو لے کر سچن تیندولکر نے کی بڑی پیشین گوئی، بتائے چار سیمی فائنلسٹ (Sachin Tendulkar/Instagram)
T20 World Cup 2022 : آئی سی سی ٹی ٹویٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا ۔ اس میچ کا انتظار صرف ہندوستان اور پاکستان کے فینس ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے کرکٹ فینس کررہے ہیں ۔
نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹویٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا ۔ اس میچ کا انتظار صرف ہندوستان اور پاکستان کے فینس ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے کرکٹ فینس کررہے ہیں ۔ اس میچ سے پہلے ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر نے بھی میچ کو لے کر اپنی بری پیشین گوئی کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اپنے چار سیمی فائنلسٹ کے نام بھی بتائے ہیں ۔
سچن تیندولکر کے مطابق روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اپنے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو ہرا دے گی ۔ ٹیلی گرام کو دئے ایک انٹرویو میں سچن تیندولکر نے کہا کہ ٹیم انڈیا کے پاس پاکستان کو ہرانے کی کافی صلاحیت ہے ۔ سچن نے کہا کہ ہندوستان فیوریٹ ہے۔ ہاں بالکل، میرا دل ہندوستان کے ساتھ ہے اور میں ہمیشہ ہندوستان کی جیت چاہتا ہوں ۔ صرف اس لئے نہیں کہ میں ایک ہندوستانی ہوں، مجھے سچ میں یقین ہے کہ ہمارے پاس ان حالات میں اچھی کارکردگی کرنے کی صلاحیت ہے ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ان کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کا مضبوط دعویدار کون ہے؟ سچن نے پیشین گوئی کی کہ میں واضح طور چاہتا ہوں کہ ہندوستان چیمپئن بنے ، لیکن میرے ٹاپ چار ہندوستان ، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہوں گے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی طرح نیوزی لینڈ بھی ڈارک ہارس ہیں ۔ ستمبر ۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو گھر میں ان حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وہ ایسے حالات کے عادی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس بہت اچھا موقع ہے ۔ یہ ٹیم اچھی طرح سے متوازن ہے اور ہمارے پاس باہر جاکر اچھا پرفارم کرنے کا موقع ہے ۔ حقیقت میں میں اپنے مواقع کو لے کر کافی مطمئن ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔