ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو جیت ملی۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا کے ذریعے گرین ٹیم کو خوب کھینچائی کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، 'پڑوسییوں جیت آتی جاتی رہتی ہے۔ لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں ہے'۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا، یہ کھلاڑیوں کے لیے نہیں ہے۔
عرفان پٹھان کی اس پوسٹ کا جواب اب سابق پاکستانی فاسٹ گیند باز شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی کی ہار پر دیا ہے۔
سیمی فائنل میں ہوئی انڈیا کی ہار تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے پوچھا، کتنے آدمی تھے؟انہوں نے لکھا، ارے کیا ہوا بھائی؟ کسی نے کچھ کہا ہو تو مجھے بتاؤ۔ میں ڈانٹوں گا ۔ وعدہ رہا۔
شعیب اختر کے اس جواب پر عرفان پٹھان نے بھی اپنا جواب دیا ہے۔ انہوں نے لکھا، 'ہاہاہا. اسٹیڈیم میں تھوڑی بدتمیزی اسٹیڈیم میں باقی یہ اس کا ردعمل۔ باقی آپ مجھے جانتے ہو، مینیج تو ہم ہی کرتے ہیں۔ ڈھیر سارا پیار بھائی۔
لالو پرساد یادو کو کڈنی دینے کیسے تیار ہوئیں بیٹی روہنی، اور کیسے مان گئے RJD چیف؟
قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جمعرات کو انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان سیمی فائنل میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے انڈیا کو مجموعی طور پر 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس ہار کے ساتھ ہی ہندوستان اب T20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔