پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کو للکارا، جاری کیا ویڈیو
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کو للکارا، جاری کیا ویڈیو (AP)
T20 World Cup 2022 : دو لگاتار ہار کے بعد اس کا ٹورنامنٹ میں سفر تقریبا ختم مانا جارہا تھا ۔ تاہم اوپر والے کی مہربانی اور تین جیت کی بدولت پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنالی ۔ سابق تیز گیند باز شعیب اختر ٹیم کی جیت سے پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ہندوستان کو فائنل میں دیکھنے کی بات کہی ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان جب کبھی بھی میچ ہوتا ہے تو وہ دلچسپی سے بھرا ہوا ہوتا ہے ۔ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے آغاز آپس میں کھیل کر کیا تھا ۔ ہندوستان نے پاکستان کو آخری گیند تک چلے مقابلہ میں ہرایا تھا ۔ اس کے بعد زمبابوے سے پاکستانی ٹیم کو انتہائی شرمناک ہار ملی ۔ دو لگاتار ہار کے بعد اس کا ٹورنامنٹ میں سفر تقریبا ختم مانا جارہا تھا ۔ تاہم اوپر والے کی مہربانی اور تین جیت کی بدولت پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنالی ۔ سابق تیز گیند باز شعیب اختر ٹیم کی جیت سے پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ہندوستان کو فائنل میں دیکھنے کی بات کہی ہے ۔
پاکستان کی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی آخری امید جنوبی افریقہ کی نیدرلینڈس کے خلاف ہار پر ٹکی تھی ۔ اتوار کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ایک اور الٹ پھیر ہوا ۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کو پاکستان نے آٹھ وکٹ پر 137 رنز کے اسکور پر روکا اور پھر اٹھارہ اوورس ایک گیند میں پانچ وکٹ گنواکر ہدف کو حاصل کرلیا ۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹا لیا ۔
What a tournament. No team was at their absolute best, that made the tournament the best.
A World Cup to remember. pic.twitter.com/54TRquTtGy
سابق پاکستانی تیز گیند باز شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے ۔ اس میں انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کسی نے بھی ٹیم کی کارکردگی ایک دم سے دمدار نہیں رہی ، کسی بھی ٹیم نے حاوی ہوکر نہیں کھیلا ہے ۔ سبھی ٹیموں نے برا کھیل دکھایا ہے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی اپنے بیسٹ لیول پر نظر نہیں آرہی ۔ پاکستان کی ٹیم نے اب تک اچھا کھیل نہیں دکھایا تھا، لیکن آج اور پچھلے دو میچوں میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
ہندوستان سے دوبارہ میچ پر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ اب معاملہ یہ رہ گیا ہے کہ ہمیں دوبارہ انڈیا سے کھیلنا ہے یا نہیں، ہا جی آپ کہہ رہے تھے کہ ہم باہر ہوگئے ہیں۔ ابھی ٹھہر جائیے ، ہم کو آپ سے دوبارہ ملنا ہے اور اگر ہندوستان اور پاکستان فائنل میں پہنچتی ہے یا کہیں سیمی فائنل میں دونوں ہی ٹیمیں ہار کر باہر ہوجاتی ہیں تو بڑا ہی سناٹا پھیل جائے گا ۔ ایسا کچھ بھی نہیں نہ ہو، میری اوپر والے سے دعا ہوگی ۔ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں ہے اور اس کو اب جیت کی ضرورت ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔