اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 WC 2022: شعیب اختر کا متنازع ٹویٹ ہوا وائرل، ہندوستانی فینس نے لگائی لتاڑ، جانئے پورا معاملہ

    T20 WC 2022: شعیب اختر کا متنازع ٹویٹ ہوا وائرل، ہندوستانی فینس نے لگائی لتاڑ، جانئے پورا معاملہ

    T20 WC 2022: شعیب اختر کا متنازع ٹویٹ ہوا وائرل، ہندوستانی فینس نے لگائی لتاڑ، جانئے پورا معاملہ

    T20 World Cup 2022: دیوالی سے پہلے ملی اس دلچسپ جیت سے ملک میں جہاں خوشی کا ماحول دوگنا ہوگیا تو وہیں نزدیکی مقابلہ میں ملی شکست کے بعد پاکستان میں مایوسی چھاگئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلہ میں پاکستان کے خلاف جیت ملی ۔ دیوالی سے پہلے ملی اس دلچسپ جیت سے ملک میں جہاں خوشی کا ماحول دوگنا ہوگیا تو وہیں نزدیکی مقابلہ میں ملی شکست کے بعد پاکستان میں مایوسی چھاگئی ۔ گرین ٹیم کے سابق کرکٹرز اور صحافی ہندوستان کے خلاف ملی اس ہار کو ہضم نہیں کرپا رہے ہیں اور نواز کے ذریعہ پھینکے گئے آخری اوور کی چوتھی گیند کو امپائر کے ذریعہ نو بال دئے جانے کی تنقید کررہے ہیں ۔

      حیرانی والی بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر بھی امپائر پر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔ اختر نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا : امپائر بھائیو، آج رات غور و خوض کرنے کیلئے آپ کیلئے کھانا ۔ شعیب اختر کی اس پوسٹ پر ہندوستانی فینس اب انہیں ٹرول کررہے ہیں ۔


      ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا: سر سر سر ۔۔۔۔۔۔


      ایک اور لکھا : دیکھئے یہ ویڈیو اور امپائر کا رد عمل


      وہیں ایک اور نے لکھا : برائے کرم شکایت کرنا بند کریں، یہ ایک نو بال تھی ۔


      یہ بھی پڑھئے: سہواگ نے پاکستانی گیند باز نواز کی لگائی جم کر کلاس ، کہی یہ بڑی بات، جانئے پورا معاملہ


      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کی پاکستان کے خلاف شاندار اننگز، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ



      بتادیں کہ میلبورن میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ہندوستانی ٹیم نے آخری گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرلیا۔ ٹیم کے لئے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے 53 گیندوں میں 82 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری بنائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: