உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2022: ایشیا کپ میں پاکستان نے بتادی اپنی کمزوری، ٹیم انڈیا کو ملا سابق کوچ کا 'گرو منتر'

    T20 World Cup 2022: ایشیا کپ میں پاکستان نے بتادی اپنی کمزوری، ٹیم انڈیا کو ملا سابق کوچ کا 'گرو منتر' ۔ تصویر : AP

    T20 World Cup 2022: ایشیا کپ میں پاکستان نے بتادی اپنی کمزوری، ٹیم انڈیا کو ملا سابق کوچ کا 'گرو منتر' ۔ تصویر : AP

    T20 World Cup 2022: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اڑان بھری ہے۔ ٹیم انڈیا کو ایشیا کپ اور پھر حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کافی سبق ملا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اڑان بھری ہے۔ ٹیم انڈیا کو ایشیا کپ اور پھر حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کافی سبق ملا۔ سابق ہندوستانی بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے کہا کہ ٹیم انڈیا کسی ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے، جب کہ پاکستان کی کمزوری ایشیا کپ میں ہی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

      بانگر نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کو پاکستان کے خلاف کچھ اچھے میچ کھیلنے کو ملے۔ اچھی بات جو ٹیم انڈیا یہاں لے کر آئی ہے وہ یہ ہے کہ ہندوستان کے پاس مکمل ٹیم ہے۔ بیٹنگ اٹیک میں جہاں یہ واضح ہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنے ٹاپ آرڈر بابر اعظم اور رضوان پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے تو وہیں ہندوستانی ٹیم کسی ایک یا دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کرتی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے رقم کی تاریخ، ون ڈے میں ملک کیلئے یہ کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے بلے باز


       

      یہ بھی پڑھئے: T20 WC سے پہلے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے چھوٹے پیسنے، کوالیفائر ٹیم نے کر ڈالی ایسی حالت


      انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے پاس چار سے پانچ میچ ونر کھلاڑی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ سبھی اپنی بہترین فارم میں چل رہے ہیں۔ جہاں تک بلے باز کی بات ہے، میرے خیال میں ہندوستانی ٹیم کافی بہتر پوزیشن میں ہے۔ اگر گیند بازی پر نظر ڈالتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے پاس رفتار ہے اور یہ تو ہمیشہ ہی رہی ہے۔

      ہندوستانی ٹیم میں ٹیلنٹ ہے۔ دیکھئے جسپریت بمراہ کی جگہ دیپک چاہر آتے ہیں تو وہ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے ۔ ارشدیپ سنگھ وہ لیفٹ آرم تیز گیندباز ہیں، جن کی تلاش کافی دنوں سے جاری تھی۔ وہ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے کا ہنر بھی رکھتے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم رفتار کے لحاظ سے صرف پیچھے ہے، لیکن وہ اپنے پاس موجود با صلاحیت کھلاڑیوں سے اس کی تلافی کر سکتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: