உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے UAE کو دلایا ورلڈ کپ کا ٹکٹ، آئیرلینڈ نے بھی کیا کوالیفائی

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے UAE کو دلایا ورلڈ کپ کا ٹکٹ، آئیرلینڈ نے بھی کیا کوالیفائی (UAE Cricket Official Twitter)

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے UAE کو دلایا ورلڈ کپ کا ٹکٹ، آئیرلینڈ نے بھی کیا کوالیفائی (UAE Cricket Official Twitter)

    T20 World Cup Qualifier: یو اے ای (UAE) اور آئیرلینڈ (Ireland) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ گلوبل کوالیفائر اے کے سیمی فائنل میں یو اے ای نے نیپال کو 68 رنوں سے اور آئیرلینڈ نے عمان کو 56 رنوں سے ہرادیا ۔ ورلڈ کپ (T20 World Cup 2022) کے مقابلے اکتوبر ۔ نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے ۔

    • Share this:
      مسقط : یو اے ای (UAE) اور آئیرلینڈ (Ireland) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ گلوبل کوالیفائر اے کے سیمی فائنل میں یو اے ای نے نیپال کو 68 رنوں سے اور آئیرلینڈ نے عمان کو 56 رنوں سے ہرادیا ۔ ورلڈ کپ  (T20 World Cup 2022) کے مقابلے اکتوبر ۔ نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے ۔ 16 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں اب تک 14 ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ جولائی میں ہونے والے کوالیفائر ٹو کے مقابلے سے دیگر دو ٹیمیں طے ہوں گی ۔ عمان نے پچھلے سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا، لیکن ٹیم اس مرتبہ کوالیفائی کرنے سے چوک گئی ۔

      یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 175 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ پاکستان میں پیدا ہوئے سلامی بلے باز محمد وسیم نے 70 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ اس کے علاوہ چنئی کے وی اروند نے 23 گیندوں پر 46 رن کی آتشی اننگز کھیلی ۔ انہوں نے پانچ چوکا اور تین چھکا لگایا ۔ نیپال کی جانب سے جتیندر مکھیا اور ابیناش بوہر نے تین تین وکٹ جھٹکے ۔ کپتان سندیپ لمچھانے نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوورس میں صرف 24 رن دئے اور ایک وکٹ لیا ۔

      ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری نیپال نے 14 رن پر ہی اپنے تین وکٹ گنوادئے تھے ۔ دیپیندر سنگھ نے 38 اور گیانیندر مالا نے 20 رن بناکر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی ، لیکن پوری ٹیم 18.4 اوورس میں 107 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ آٹھ کھلاڑی دہائی کا ہندسہ بھی نہیں پار کرسکے ۔ یو اے ای کی جانب سے کتپان اور بائیں ہاتھ کے اسپنر احمد رضا نے شاندار گیند بازی کی ۔ انہوں نے چار اوور میں صرف 19 رن دئے اور پانچ وکٹ جھٹکے ۔ رضا بھی آبائی طور پر پاکستان کے ہیں ۔

      وہیں دوسری جانب آئیرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 165 رن بنائے تھے ۔ گیریتھ ڈیلینی نے 32 گیندوں پر 47 رن بنائے ۔ ساتویں نمبر پر میدان میں اترے اینڈی میکبراین نے 21 گیندوں پر 36 رن کی طوفانی اننگز کھیل کر اسکور کو 150 رن کے پار پہنچا دیا ۔ جواب میں عمان کی ٹیم 18.3 اوورس میں 109 رن پر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔ سات کھلاڑی دہائی کے ہندستہ تک نہیں پہنچ سکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: