உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شعیب ملک نے ہندوستان کو بتایا پسندیدہ تو وقار یونس نے اڑایا مذاق، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

    شعیب ملک سے جب ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ان کی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو شعیب ملک پہلے تھوڑا رکے اور پھر ہندوستان کا نام لیا۔ اس کے بعد وقار یونس نے شعیب ملک کا مذاق اڑایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Pakistan, India
    • Share this:
      نئی دہلی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے بہت سے ماہرین اپنی پیشین گوئیاں کر رہے تھے کہ بڑے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کس سے ہوگا۔ ایک پاکستانی چینل پر بحث کے دوران مصباح الحق، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب ملک سے کہا گیا کہ وہ دوسرے سیمی فائنل کے لیے اپنی پسندیدہ ٹیم کا انتخاب کریں۔ اس دوران شعیب ملک نے ایک ٹیم کا نام لیا جس کے بعد وقار یونس نے شو میں ان کا مذاق اڑایا۔

      شعیب ملک سے جب ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ان کی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو شعیب ملک پہلے تھوڑا رکے اور پھر ہندوستان کا نام لیا۔ اس کے بعد وقار یونس نے شعیب ملک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 'انگلینڈ یہ بول نہیں سکتا، اس کے مسئلے ہیں'۔

      ثانیہ مرزا کو طلاق کی خبروں کے بیچ شعیب ملک نے دی یوم پیدائش کی مبارکباد

      وقار یونس کے اس طنز کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ بتادیں کہ شعیب ملک کی شادی ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوئی ہے۔ ان دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ 2018 میں اس جوڑے کے یہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ اگرچہ ان دنوں ثانیہ اور شعیب کی شادی کے درمیان کچھ تنازعے کی خبریں میڈیا میں پھیلی ہوئی ہیں، حالانکہ جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

      کون ہیں عائشہ عمر؟ ثانیہ مرزا ۔ شعیب ملک کے طلاق کی افواہوں کے درمیان سرخیوں میں ہے یہ نام

      ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبروں کے درمیان 15 نومبر کو ٹینس اسٹار کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی کرکٹر نے انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ ثانیہ اور شعیب کا ایک شو بھی اردو فلکس پر آرہا ہے۔ ایسے میں جوڑے کی طلاق کی خبروں پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: