ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے ٹویٹ سے پاکستان میں ہنگامہ، آئی حب الوطنی پر بات، کہا: جلتے پر تیل ڈالنا...
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے ٹویٹ سے پاکستان میں ہنگامہ، آئی حب الوطنی پر بات، کہا: جلتے پر تیل ڈالنا... (AP)
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ سے ہار ملی ۔ ٹیم کے دوسری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر رد عمل کا سیلاب آگیا ۔
نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ سے ہار ملی ۔ ٹیم کے دوسری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر رد عمل کا سیلاب آگیا ۔ اس میں ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع کا ایک ٹویٹ پر جواب دینا سرخیوں میں آگیا ۔ اس پر پاکستان میں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور سبھی لیجنڈز اس پر رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔
اے اسپورٹس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی کی بھی سائیڈ نہی لینی چاہئے، ہمیشہ ہی غیر جانبدار ہونا چاہئے ۔ ہندوستانی اپنے ملک ہندوستان کے تئیں حب الوطنی نبھاتے ہیں، وہ اپنے ملک کے حب الوطن ہیں اور مجھے اس بات کو لے کر کسی طرح کی کوئی بھی پریشانی نہیں ہے ۔ ہم اپنے ملک پاکستان کو لے کر حب الوطنی رکھتے ہیں ، اپنے ملک کے حب الوطن ہیں ۔ جس طرح کی چیزیں سامنے آئی ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ آپ ٹویٹ پر ٹویٹ کرکے جلتی ہوئی چیز پر تیل ڈال رہے ہیں ۔
جانئے کس بات پر بھڑکے سابق پاکستانی لیجنڈ گیند باز؟
دراصل اتوار 13 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس شکست کے بعد سابق پاکستانی تیز گیند باز شعیب اختر نے ٹویٹ پر ایک ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی پوسٹ کیا، جس پر ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہی کرما ہے بھائی ۔
وہیں بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ صرف اس لئے کہ آپ کو کچھ لائکس ملیں گے، آپ کو ایسی باتیں کبھی نہیں کرنی چاہئے۔ یہ خواہ ہندوستانی کرکٹر ہوں یا پھر پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے یا کھیل چکے ، ہم سبھی ایک فیملی کی طرح ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور احترام کے ساتھ اپنی رائے دینی چاہئے۔ ہم سب کی کچھ خاص ذمہ داری ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔