உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان-پاکستان کو آخر کیوں آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے؟ جانئے آئی سی سی کا کھیل

    ہندوستان-پاکستان کو آخر کیوں آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے؟ (AFP)

    ہندوستان-پاکستان کو آخر کیوں آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے؟ (AFP)

    ایک سال کے اندر دوسری بار ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup) میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ میلبورن میں کھیلا جائے گا اور یہ دونوں ٹیموں کا ٹی20 عالمی کپ کا پہلا میچ ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اس سال 23 اکتوبر کا دن خاص ہوگا۔ کیونکہ ایک سال کے اندر دوسری بار ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup) میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ میلبورن میں کھیلا جائے گا اور یہ دونوں ٹیموں کا ٹی20 عالمی کپ کا پہلا میچ ہوگا۔ گزشتہ کچھ سالوں میں دونوں ممالک کے خراب رشتوں کا اثر کرکٹ پر بھی پڑا ہے اور 2013 کے بعد سے کوئی دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ملک صرف آئی سی سی ایونٹ میں ہی ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔ یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں کرکٹ کو لیگ دیوانگی کی حد تک چاہتے ہیں۔ آئی سی سی بھی اس جنون کو بھنانے میں پیچھے نہیں ہے۔ اس لئے آئی سی سی اپنے ایونٹ کے شروعاتی اسٹیج میں ہی ہندوستان-پاکستان کے درمیان کم ازکم ایک مقابلہ ضرور رکھتی ہے۔

      آئیے سمجھتے ہیں کہ آخر کیوں ایسا ہوتا ہے؟ اس کے پیچھے پیسوں کے علاوہ اور کیا کیا وجوہات ہیں۔ یہ بتانے سے پہلے آپ کو یہ جانکاری دے دیتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان ٹی20 عالمی کپ 2022 میں کب، کہاں اور ٹورنامنٹ کے کس اسٹیج میں مدمقابل ہوں گے۔

      ہندوستان اور پاکستان کو ٹی20 عالمی کپ کے سپر-12 راونڈ میں سیدھے جگہ ملی ہے۔ دونوں ٹیمیں اہم راونڈ کے پہلے ویکنڈ پر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ 23 اکتوبر (اتوار) کو میلبورن کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں تقریباً 90 ہزار ناظرین پہنچ سکتے ہیں۔ گزشتہ سال ابو ظہبی میں ہوئے ٹی20 عالمی کپ کے بعد پہلی بار دونوں ٹیموں کی ٹکر ہوگی۔ گزشتہ سال پاکستان نے ہندوستان کو پہلی بار کسی عالمی کپ (ونڈے اور ٹی20) میں شکست دی تھی۔

      آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کیسے گروپ طے ہوتے ہیں؟

      ممکنہ طور پر ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی پول میں رکھنے کے بعد، سیڈنگ اور ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر گروپ طے کئے جاتے ہیں۔

      آئی سی سی ایونٹ میں کیوں ہوتا ہے ہندوستان-پاکستان کا مقابلہ

      اس کا سیدھا جواب ہے کہ یہ مقابلہ اسٹیڈیم میں ناظرین کی گارنٹی دیتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس ہائی وولٹیج مقابلے کی ٹیلی ویژن ویورشپ بھی چھپر پھاڑ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ اور میچ سے متعلق شور الگ۔ آئی سی سی مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ عالمی کرکٹ میں سب سے بڑے حریف کا فائدہ نہیں اٹھانا ناسمجھی ہی ہوگی۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کو الگ الگ پول میں رکھا جاتا ہے، تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوگا ہی۔ اس لئے انہیں ایک ہی پول میں رکھا جاتا ہے۔ سرحد کے دونوں پار کرکٹ مداحوں کو اس مقابلے سے بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ اسی وجہ سے گزشتہ کچھ سالوں سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج میں ہندوستان - پاکستان کا مقابلہ ہو رہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: