ٹیم انڈیا کی گھر واپسی کے بعد روہت، راہل، کوہلی کی ہوگی پیشی، جانئے کیا ہے بی سی سی آئی کا پلان؟
ٹیم انڈیا کی گھر واپسی کے بعد روہت، راہل، کوہلی کی ہوگی پیشی، جانئے کیا ہے بی سی سی آئی کا پلان؟ (AFP)
T20 World Cup 2022 : اگلا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ دو سال بعد یعنی 2024 میں ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کا برا حال نہ ہو، اس کیلئے ابھی سے ہی تبدیلیاں کرنی ہوں گی اور نئی ٹیم تیار کرنی ہوگی ۔ اس کیلئے بی سی سی آئی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں سے بات کرے گا ۔
نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ملی شرمناک ہارک نے ہندوستانی کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ فینس تو اس ہار سے بری طرح ٹوٹے ہی ہیں، بی سی سی آئی بھی اس ہار سے مایوس ہوگا اور اس ہار کے تجزیہ کے بعد سخت فیصلے لئے جاسکتے ہیں ۔ اگلا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ دو سال بعد یعنی 2024 میں ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کا برا حال نہ ہو، اس کیلئے ابھی سے ہی تبدیلیاں کرنی ہوں گی اور نئی ٹیم تیار کرنی ہوگی ۔ اس کیلئے بی سی سی آئی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں سے بات کرے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کی گھر واپسی کے بعد کپتان روہت شرما، سابق کپتان وراٹ کوہلی اور ہیڈ کوچ راہل دراوڑ سے بات چیت کرے گا اور مستقبل کی ٹیم انڈیا کے بارے میں ان کی رائے جانے گا ۔
دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیم کے آسٹریلیا سے لوٹنے کے بعد بی سی سی آئی کے اعلی افسران سینئر کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور مستقبل کی حکمت عملی کو لے کر ان کا رخ جانیں گے ۔ بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کوچ دراوڑ ، روہت اور کوہلی سے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے مستقبل کے منصوبہ پر تفصیل سے بات چیت ہوگی ۔ بورڈ کے ایک افسر نے کہا کہ اگلا قدم اٹھانے سے پہلے بی سی سی آئی کوچ دراوڑ اور دونوں کھلاڑیوں سے ان کی بات سنے گا ۔ افسران نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ہم ایک میٹنگ بلائیں گے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے روڈ میپ پر گفتگو کریں گے ۔ ہم جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لینا چاہتے ہیں ۔ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو پہلے اپنی بات رکھنے دیجئے، بورڈ بعد میں طے کرے گا کہ اس کو لے کر اس کا اگلا ایکشن کیا ہوگا؟
بتادیں کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے ٹیم انڈیا کی شرمناک وداعی کے بعد سے ہی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی بحث تیز ہوگئی ہے۔ اسکواڈ کے ساتھ ٹی ٹوینٹی کھیلنے کی ٹیم کی سوچ میں بھی تبدیلی کی باتیں زور پکڑ رہی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔