ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کی کراری ہار، انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کر دھویا
ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کی کراری ہار، انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کر دھویا ۔ تصویر : AP
Eng vs Pak Warm Up: کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بڑے کھلاڑیوں کے بغیر اتری پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 160 رنز کے اسکور تک پہنچ سکی ۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف کو 14.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آسان جیت درج کرلی ۔
نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بڑے کھلاڑیوں کے بغیر اتری پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 160 رنز کے اسکور تک پہنچ سکی ۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف کو 14.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آسان جیت درج کرلی ۔
نسیم شاہ کی شاندار فارم جاری ہے اور انگلینڈ کے خلاف انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں پاکستان کو کامیابی دلائی۔ فل سالٹ صرف 1 رن بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔ وہیں چوٹ سے واپس آنے والے شاہین شاہ آفریدی کفایتی تو رہے ، لیکن وکٹیں نہیں لے سکے۔ انگلینڈ نے ابتدائی جھٹکوں سے سنبھلتے ہوئے اپنا فطری جارحانہ کھیل دکھایا۔ ہیری بروک نے 24 گیندوں پر 45 جبکہ سیم کرن نے 14 گیندوں پر 33 رنز بنا کر جیت کو جیت سے ہمکنار کیا۔ بین اسٹوکس نے 18 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے گیند بازی میں محمد وسیم سب سے کامیاب رہے، جنہوں نے 2.4 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین نے 2 اوورز کی گیند بازی میں 7 رنز دئے، لیکن وکٹ کا کھاتہ نہیں کھول سکے۔
انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ان کے بغیر ہی پاکستان کی ٹیم میدان میں اتری۔ اوپننگ کرنے کیلئے اترے شان مسعود اکیلے ہی ٹیم کی بلے بازی کو پار لگاتے نظر آئے ۔ ان کی 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز نے ٹیم کو 160 رنز تک پہنچایا۔ اس کے علاوہ کوئی اور بلے باز 30 رنز تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ محمد وسیم نے 26 اور افتخار احمد نے 22 رنز بنائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔