اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 WC 2022 Final: پاکستان کی ہار کے بعد شعیب اختر کے جلے پر محمد سمیع نے چھڑکا نمک، کہی یہ بڑی بات

    T20 WC 2022 Final: پاکستان کی ہار کے بعد شعیب اختر کے جلے پر محمد سمیع نے چھڑکا نمک، کہی یہ بڑی بات (AP)

    T20 WC 2022 Final: پاکستان کی ہار کے بعد شعیب اختر کے جلے پر محمد سمیع نے چھڑکا نمک، کہی یہ بڑی بات (AP)

    T20 World Cup 2022 Final: کچھ دن پہلے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ہندوستانی ٹیم پر کئی طرح کے بیان دے کر طنز کسا تھا ۔ اب پاکستان کو فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیم کی ہار کے بعد شعیب اختر نے دل ٹوٹنے والی ایموجی کو ٹویٹر پر پوسٹ کیا، جس پر ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Lahore
    • Share this:
      نئی دہلی : انگلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ کچھ دن پہلے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ہندوستانی ٹیم پر کئی طرح کے بیان دے کر طنز کسا تھا ۔ اب پاکستان کو فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیم کی ہار کے بعد شعیب اختر نے دل ٹوٹنے والی ایموجی کو ٹویٹر پر پوسٹ کیا، جس پر ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔

      پاکستان کی ہار کے بعد شعیب اختر نے ٹویٹر پر دل ٹوٹنے والی ایموجی پوسٹ کی ، جس پر محمد سمیع نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'معاف کرنا بھائی، کرما اسے ہی کہتے ہیں' ۔ بتادیں کہ شعیب اختر نے کئی مرتبہ ہندوستان کو لے کر متنازع بیان دئے تھے ۔ ورلڈ کپ کے شروعات میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان اگلے ہفتہ ہی انڈیا واپس آجائے گا ۔ انہوں نے پاکستانی گیندبازوں کو بھی ہندوستانی گیند بازوں سے بہتر بتایا تھا ۔ یہی نہیں ہندوستان کی سیمی فائنل میں ہار کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچنے کے لائق نہیں تھی ۔



      فائنل میچ کی بات کریں تو پاکستان کو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنی پڑی۔ پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 137 رنز ہی بنا سکی۔ بابر اعظم نے 32، شان مسعود نے 38 اور شاداب خان نے 20 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز 20 رنز کا ہندسہ نہیں چھو سکا۔

      یہ بھی پڑھئے: فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بڑا بیان، کہی یہ بات


      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم ان پانچ کمیوں کی وجہ سے نہیں بن سکے عمران خان، محمد رضوان نے بھی دیا دھوکہ



      تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ سیمی فائنل میچ میں ہیرو رہنے والے ایلکس ہیلس جلد آؤٹ ہو گئے۔ وہیں فلپ سالٹ نے 10 رنز بنائے۔ کپتان جوس بٹلر نے 26 رنز بنائے ۔ لیکن چیمپئن کھلاڑی بین اسٹوکس نے نصف سنچری بنا کر ٹیم کو جیت دلائی اور اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: