نیدرلینڈس کے کپتان نے پاکستانی کپتان بابراعظم کو دیا خاص پیغام، کہی یہ بات، دیکھئے ویڈیو
نیدرلینڈس کے کپتان نے پاکستانی کپتان بابراعظم کو دیا خاص پیغام، کہی یہ بات، دیکھئے ویڈیو (PIC: AP)
T20 World Cup 2022: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں اتوار کے دن کچھ چونکانے والے نتائج اس دن دیکھنے کو ملے ۔ پہلے نیدرلینڈس نے گروپ دو کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے ہرایا ۔ اس کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے مات دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں اتوار کا دن کافی سنسنی خیز رہا ۔ کچھ چونکانے والے نتائج اس دن دیکھنے کو ملے ۔ پہلے نیدرلینڈس نے گروپ دو کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے ہرایا ۔ اس کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے مات دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ایک وقت پر پاکستان گروپ مرحلہ میں شروعاتی دو میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی کگار پر تھا ۔ تاہم کچھ اپنی محنت اور کچھ قسمت کے سہارے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ۔
نیدرلینڈس کے کپتان نے اپنے میچ کے بعد اور پاکستان کے میچ سے پہلے بابر اعظم سے بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہرانے کیلئے کہا ۔ بتادیں کہ نیدرلینڈس اور جنوبی افریقہ میچ کے بعد اسی میدان میں ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ اس جیت سے نہ صرف پاکستان آخری چار میں انٹری کرلیتا بلکہ نیدرلینڈس بھی پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر رہتا ، اس لئے جیسے ہی بابر اعظم نے میدان میں انٹری کی، نیدرلینڈس کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈس نے ان سے کہا : اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جیتے ہیں، پھر ہم چوتھے نمبر پر ہیں ۔ پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر نے اس واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا اور لکھا کہ انہوں نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچایا ، ہم نے اگلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ان کی انٹری کو یقینی بنایا ۔ شعیب اختر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : نیدرلینڈس اور پاکستان کے کپتانوں کے درمیان کتنا خوبصورت لمحہ ہے۔ انہوں نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچایا ، ہم نے اگلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ان کی انٹری کو یقینی بنایا ۔
What a beautiful moment between the captains of Netherlands & Pakistan.
They got us into the semifinals. We ensured their entry into next T20 World Cup. pic.twitter.com/FC13lteSwN
بتادیں کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے نجم الحسین شانتو کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 127 رنز بنائے ۔ پاکستان نے گیارہ گیندیں باقی رہتے ہوئے اس میچ کو جیت لیا اور سیمی فائنل میں انٹری کرلی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔