உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے پہلے اسکاٹ لینڈ کو ہرایا، پھر گیند باز کی برتھ ڈے پارٹی میں بلایا، دل جیت لے گا یہ ویڈیو

    (PC- Scotland Cricket twitter)

    (PC- Scotland Cricket twitter)

    T20 World Cup : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم صرف اپنے کھیل سے ہی دل نہیں جیت رہی بلکہ وہ جس طرح حریف ٹیموں کا احترام اور اس کو اہمیت دے رہی ہے ، اس سے بھی فینس کافی متاثر ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم صرف اپنے کھیل سے ہی دل نہیں جیت رہی بلکہ وہ جس طرح حریف ٹیموں کا احترام اور اس کو اہمیت دے رہی ہے ، اس سے بھی فینس کافی متاثر ہیں ۔ ایک دن پہلے یعنی اتوار کو پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنوں سے ہرایا تھا ۔ اس جیت کے بعد پاکستانی ٹیم نے اپنے گیند باز حارث روف کا 28 واں یوم پیدائش منایا ۔ اس سالگرہ پارٹی میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم کو شرکت کی دعوت دی تھی ۔ اسکاٹ لینڈ نے بھی اس دعوت کو قبول کیا اور کھلاڑی بطور مہمان پارٹی میں پہنچے ۔ پاکستان کی ٹیم نے بھی اپنے مہمانوں کی خاطرداری میں کوئی نہیں چھوڑی ۔

      حارث کی سالگرہ پارٹی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ اس میں پاکستانی گیند باز کیک کاٹنے کے بعد پہلا ٹکڑا اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی کو کھلاتے نظر آئے ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا بھی منہ میٹھا کرایا ۔ اس کے بعد گیند باز کے چہرے پر سبھی کھلاڑیوں نے کیک لگا دیا ۔ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ میتھیو ہیڈن نے بھی بڑھ چڑھ کر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کی خاطرداری کی ۔


      پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی بھی اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کا کیک سے منہ میٹھا کراتے نظر آئے ۔ اس سالگرہ پارٹی کے دوران کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کو لے کر بات چیت کی اور کھیل کو لے کر اپنے تجربہ کو شیئر کیا ۔


      اس سے پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ایسا ہی کچھ نمیبیا کے ساتھ بھی کیا تھا ۔ نمیبیا کے خلاف میچ میں جیت درج کرنے کے بعد پوری پاکستانی ٹیم ان کے ڈریسنگ روم میں اچانک پہنچ گئی تھی اور ان کے ساتھ اپنے تجربہ کو شیئر کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: