உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket News: راہل دراوڑ نے رویندر جڈیجہ کی چوٹ کو لے کر دیا بڑا بیان، کہا: ابھی ورلڈ کپ...

    Cricket News: راہل دراوڑ نے رویندر جڈیجہ کی چوٹ کو لے کر دیا بڑا بیان، کہا: ابھی ورلڈ کپ...  (CSK Instagram)

    Cricket News: راہل دراوڑ نے رویندر جڈیجہ کی چوٹ کو لے کر دیا بڑا بیان، کہا: ابھی ورلڈ کپ... (CSK Instagram)

    T20 World Cup: پاکستان کے خلاف اتوار کے میچ سے پہلے کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ رویندر جڈیجہ گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہیں اور ظاہر طور پر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : رویندر جڈیجہ گھٹنے کی چوٹ کے باعث ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔ لیکن کوچ راہل دراوڑ نے جڈیجہ کی چوٹ کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ دیا اور کہا کہ ابھی کسی نتیجہ پر پہنچنا جلد بازی ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں ان دنوں ایشیا کپ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ جڈیجہ نے پاکستان کے خلاف شاندار 35 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد ہانگ کانگ کے خلاف اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے وکٹ لینے کے علاوہ شاندار رن آؤٹ بھی کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


      پاکستان کے خلاف اتوار کے میچ سے پہلے کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ رویندر جڈیجہ گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہیں اور ظاہر طور پر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ابھی دور ہے، اس لئے ہمیں ابھی ان کے باہر یا اندر ہونے کے کسی نتیجہ پر نہیں پہنچنا چاہئے ۔ ہم دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ جڈیجہ آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم کو اچھا توازن دیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا گیندباز پھر قہر ڈھانے کیلئے ہے تیار، ہوسکتا ہے ہندوستان سے مقابلہ


      راہل دراوڑ نے کہا کہ چوٹ کھیل کا حصہ ہے۔ ہم اس کو مینیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہ ہمارا کام ہے کہ ہم کیسے اسے مینیج کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحالی بھی کافی اہمیت رکھتی ہے۔ اس کے بعد دیکھتے ہیں کہ صورتحال کیا رہتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل بھی زخمی ہیں۔ اس لئے وہ ایشیا کپ نہیں کھیل رہے ہیں۔ بمراہ کی چوٹ زیادہ سنگین بتائی جارہی ہے ۔

      رویندر جڈیجہ اس سے پہلے آئی پی ایل 2022 کے دوران بھی زخمی ہو گئے تھے اور پورے مقابلے نہیں کھیل سکے تھے۔ کے ایل راہل بھی طویل عرصے تک چوٹ سے پریشان رہے اور حال ہی میں زمبابوے سیریز سے واپسی کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: