اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف محمد سمیع کو آخری اوور کیوں دیا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ: روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف محمد سمیع کو آخری اوور کیوں دیا؟ ( تصویر : اے پی)

    ٹی 20 ورلڈ کپ: روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف محمد سمیع کو آخری اوور کیوں دیا؟ ( تصویر : اے پی)

    India vs Australia: کے ایل راہل (33 گیندوں پر 57) اور سوریہ کمار یادو (33 گیندوں پر 50) کی مدد سے ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز ہی بنا سکی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      برسبین : محمد سمیع نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کو چھ رنز کی سنسنی خیز جیت دلاتے ہوئے اپنی فٹنس کو لے کر سبھی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔ کے ایل راہل (33 گیندوں پر 57) اور سوریہ کمار یادو (33 گیندوں پر 50) کی مدد سے ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز ہی بنا سکی۔

      طویل عرصہ کے بعد واپسی کررہے محمد سمیع کی ڈیتھ اوورز میں گیند بازی کرنے کی صلاحیت سے کپتان روہت شرما کافی خوش نظر آئے۔ محمد سمیع نے آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے وارم اپ میچ کے آخری اوور تک ایک بھی اوور نہیں پھینکا تھا ۔ جب روہت شرما سے اس بارے میں پوچھا گیا تو یہ بتاتے ہوئے کہ سمیع کو چیلنج دینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ 'انہیں آخری اوور دینا ہمیشہ ہمارے پلان میں شامل تھا۔'

      روہت نے اسٹار اسپورٹس پر کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو وہ (سمیع) طویل عرصے کے بعد واپسی کر رہے ہیں، اس لئے ہم انہیں صرف ایک اوور دینا چاہتے تھے۔ شروع سے یہی منصوبہ تھا۔ وہ آتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں گیند بازی کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ نئی گیند کے ساتھ کتنے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ، ہم صرف انہیں ایک چیلنج دینا چاہتے تھے، انہیں ڈیتھ اوورز میں آکر گیند بازی کرنی تھی اور ہم نے دیکھا کہ میدان میں کیا ہوا ۔

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے دکھائے تیور، طوفانی فنشر کو کیا کلین بولڈ، دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کو ملا روہت شرما کو آوٹ کرنے کا 'براہمستر'، بابر کو PCB سربراہ نے بتایا خفیہ پلان


      آسٹریلیا کو آخری 12 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ اس کے بعد تیز گیند باز سمیع ، ہرشل پٹیل اور فیلڈر وراٹ کوہلی نے میچ کی تصویر ہی پلٹ دی۔ آخری مرتبہ جولائی میں مسابقتی کرکٹ کھیلنے والے سمیع کورونا انفیکشن سے لڑنے کے بعد واپسی کررہے تھے ۔ انہوں نے آخری اوور میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور ایک رن آؤٹ بھی کیا ۔

       

      سمیع کو زخمی جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہرشل نے 19ویں اوور میں صرف پانچ رنز دئے اور اسی اوور میں وراٹ بھی صحیح تھرو پر ایک رن ​​آؤٹ بھی کیا ۔ انہوں نے پیٹ کمنز کو بھی باؤنڈری لائن کے قریب ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لے کر پویلین بھیجا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: