உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 عالمی کپ: صبا کریم نے محمد شمی کو بتایا جسپریت بمراہ کا بہتر متبادل، جانیں یہ بڑی وجہ

    Mohammed Shami Jasprit Bumrah: جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹی20 میچ کھیلے تھے، لیکن وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لئے تروننت پورم نہیں گئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے سابق سلیکٹر صبا کریم نے سینئر تیز گیند باز محمد شمی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹی20 عالمی کپ میں جسپریت بمراہ کی جگہ لینے کے لئے وہ ایک اچھا متبادل ہوسکتے ہیں۔ جسپریت بمراہ کی جگہ لینے کے لئے وہ ایک اچھا متبادل ہو سکتے ہیں۔ جسپریت بمراہ پیٹھ میں فریکچر کی وجہ سے آئی سی سی ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

      محمد شمی کو ٹی20 عالمی کپ کے لئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں اسٹینڈ بائے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، صبا کری نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹورنا منٹ میں ان بلو کو جسپریت بمراہ کی کمی یقینی طور پر محسوس ہوگی کیونکہ وہ ایک بہترین گیند باز ہیں، جو نئی گیند سے اسٹرائیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ڈیتھ اووروں میں بھی بہت اثر دار ہوتا ہے۔ جسپریت بمراہ نے گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹی20 میچ کھیلے تھے۔

      محمد شمی کو ٹی20 عالمی کپ کے لئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں اسٹینڈ بائے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
      محمد شمی کو ٹی20 عالمی کپ کے لئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں اسٹینڈ بائے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

      صبا کریم نے اسپورٹس 18 کے روزانہ کھیل نیوز شو ‘اسپورٹس اوور دی ٹاپ‘ پر بولتے ہوئے کہا، ’ہاں، وہ اتنا انوکھا گیند باز ہے۔ ٹی20 فارمیٹ میں آپ کو کسی ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہوتی ہے، جو نئی گیند سے گیند بازی کرکے وکٹ حاصل کرسکے اور پھر ڈیتھ اووروں میں اپنا اسپیل ختم کرنے کے لئے واپس آسکے۔ وہ بے حد موثر ہیں اور ساتھ ہی میچ سے متعلق وہ کافی محتاط رہتے ہیں۔ ہاں، مجھے لگتا ہے کہ جسپریت بمراہ کے بغیر یہ ہندوستان کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہوگا، لیکن آپ جانتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم منیجمنٹ اور ہندوستانی کپتان اس کے لئے تیاریاں کر رہے تھے۔ اس لئے انہوں نے محمد شمی کو لانے کے بارے میں سوچا اور ان کے پاس دیپک چاہر بھی ہیں۔ اس لئے، مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک طرح سے اچھا ہے کہ ہندوستان نے ان سبھی دو طرفہ پروگراموں کو جسپریت بمراہ کے بغیر لائن اپ میں کھیلا‘۔

      اسٹریس فریکچر میں ہڈی میں ایک چھوٹی سی درار ہوجاتی ہے، یہ پریشانی کھلاڑیوں میں عام ہے۔ ہڈی کی چوٹ پر اگر شروع سے دھیان نہ دیا جائے، جو یہ اسٹریس فریکچر میں بدل سکتا ہے۔ اسٹریس فریکچر سے نمٹنے کے لئے کسی سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، لیکن اس سے ابھرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ اس کا سب سے اچھا علاج آرام ہے۔ جسپریت بمراہ کی جگہ مین ٹیم میں دیپک چاہر یا محمد شمی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس مشہور ٹورنا کے لئے ان دونوں کھلاڑیوں کو اسٹینڈبائے رکھا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: