உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC ایشیا میں لوٹے گا واپس، ہندوستان ۔ سری لنکا 2026 میں مل کر کریں گے میزبانی

    T20 WC ایشیا میں لوٹے گا واپس، ہندوستان ۔ سری لنکا 2026 میں مل کر کریں گے میزبانی (cricket.com.au/Twitter)

    T20 WC ایشیا میں لوٹے گا واپس، ہندوستان ۔ سری لنکا 2026 میں مل کر کریں گے میزبانی (cricket.com.au/Twitter)

    T20 World Cup 2026 : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ایشیا میں واپسی کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو 2026 میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حقوق دئے گئے ہیں۔ آئی سی سی نے بدھ (17 اگست) کو اس کا اعلان کیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ایشیا میں واپسی کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو 2026 میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حقوق دئے گئے ہیں۔ آئی سی سی نے بدھ (17 اگست) کو اس کا اعلان کیا ۔ ہندوستان نے آخری مرتبہ 2016 اور 2020 میں ٹی 20 ٹورنامنٹس کی میزبانی کی تھی۔ (کووڈ-19 کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ 2021 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا) جبکہ سری لنکا 2012 کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

      یہ دوسرا موقع ہوگا جب دو ممالک مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ ویسٹ انڈیز اور امریکہ 2024 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب دو ممالک میزبانی کے حقوق شیئر کریں گے۔ 2014 میں ہندوستان نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی ، لیکن سیمی فائنل میں جگہ بنائے بغیر ہی باہر ہو گیا تھا ۔ 2016 میں ہندوستان کو سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 'مین ان بلیو' نے 2007 میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ سری لنکا بھی ایک مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ہے۔ انہوں نے 2014 میں ٹرافی جیتی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: رکی پونٹنگ نے کی سوریہ کمار یادو کی تعریف تو بھڑک گئے سابق پاکستانی کپتان


      ہندوستان اگلے سائیکل میں کئی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ 2023 میں 50 اوور کا ورلڈ کپ دوسری مرتبہ مکمل طور پر ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان 2025 میں خواتین کے 50 اوور کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ہندوستان 2029 میں چیمپئنز ٹرافی کی بھی میزبانی کرے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: افغانستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے کس کو ملی جگہ اور کون ہوا باہر


      ایک اور اپ ڈیٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ہندوستان 2023/27 سائیکل میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف پانچ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی میں چار میچوں کی بجائے پانچ میچ ہوں گے ۔ ہندوستان جولائی-اگست 2023 میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گا۔

      نیز اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ ہندوستان افغانستان سے ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ افغانستان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2018 میں ہندوستان کے خلاف کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: