ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کو لے کر آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کو لے کر آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات ( اے ایف پی ۔ فائل فوٹو )
India vs Pakistan: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی نے اسٹار اسپورٹس کے شو گیم پلان میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ میچ ہے، کیونکہ میرے لئے ہندوستان کی بلے بازی مضبوط ہے جبکہ پاکستان کی گیند بازی بہترین ہے ۔
میلبورن : آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی نے اسٹار اسپورٹس کے شو گیم پلان میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ میچ ہے، کیونکہ میرے لئے ہندوستان کی بلے بازی مضبوط ہے جبکہ پاکستان کی گیند بازی بہترین ہے ، اس لئے میرے لئے یہ ایک اصل مقابلہ ہے کہ ہندوستان ایک انتہائی مضبوط نئی گیند اٹیک کے خلاف کتنی اچھی بلے بازی کرتا ہے ۔
سابق آسٹریلیائی لیجنڈ نے کہا کہ اگر ٹیم انڈیا اس سے نمٹ لیتی ہے تو میری سمجھ سے ہندوستانی ٹیم میچ کو پوری طرح سے کنٹرول میں کرلے گی ، لیکن انہیں پہلے چھ اوور میں خود کو مینج کرنے کی ضرورت ہے ۔ اب ہم اس کے ٹی ٹوینٹی نظریہ کو جانتے ہیں، ہم اس کے پاور پلے کو جانتے ہیں، یہ ہم بھی جانتے ہیں کہ اگر ہم کسی فلائر پر اترنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کو دھیان سے مینج کرنا ہوگا ، اس لئے یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ آپ کو قدامت پسند ہونے کی ضرورت ہے، آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ ٹام موڈی نے یہ بھی بتایا کہ کیسے دونوں ٹیموں کو ایم سی جی میں کھیلنے کیلئے چالاکی سے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پچ پر آپ کو ایک بات پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ گابا کی پچ اچھال بھری ہے، کیا ایم سی جی میں بھی ایسا ہی ہونے جارہا ہے؟ میں یہ نہیں مانوں گا کہ یہ گابا جیسا ہی ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور بات جس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے وہ بڑی باونڈری ہے ۔ ہاں، ہم جانتے ہیں کہ ایم سی جی کی باونڈری بڑی ہوگی ۔ یہ ایک بڑا میدان ہے، اس لئے چھوٹی گیند اور اس لینتھ کا استعمال، ہارڈ لینتھ اور اس لینتھ میں رفتار میں تبدیلی کے ساتھ، ایم سی جی میں گیند بازی کی کنجی ہے ، اس لئے مجھے یقین ہے کہ دونوں ٹیمیں اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ان شروعاتی اوورس میں گیند کے ساتھ کیا کرنا ہے اور خاص طور پر ڈیفینس اوورس میں ۔
ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ایک دوسرے کے خلاف میچ کے ساتھ اپنے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز کریں گے ۔ سال 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یہ تیسرا میچ ہوگا ۔ اس سے پہلے ہوئے دو میچ میں سے ہندوستان اور پاکستان نے ایک ایک جیت اپنے نام کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔