உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA : ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کا سنچورین قلع ڈھایا ، راہل، مینک، سمیع... یہ رہے جیت کے 5 ہیرو

    India vs South Africa : ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورے پر پہلا ٹیسٹ (India vis South africa first Test) جیت لیا ہے۔ سنچورین (Centurion Test) میں کھیلے گئے اس میچ میں اس نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔

    India vs South Africa : ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورے پر پہلا ٹیسٹ (India vis South africa first Test) جیت لیا ہے۔ سنچورین (Centurion Test) میں کھیلے گئے اس میچ میں اس نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔

    India vs South Africa : ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورے پر پہلا ٹیسٹ (India vis South africa first Test) جیت لیا ہے۔ سنچورین (Centurion Test) میں کھیلے گئے اس میچ میں اس نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورے پر پہلا ٹیسٹ (India vis South africa first Test) جیت لیا ہے۔ سنچورین (Centurion Test) میں کھیلے گئے اس میچ میں اس نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی ۔  ہندوستانی ٹیم اس گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی ٹیم انڈیا ایشیا کی بھی پہلی ٹیم بن گئی جس نے اس میدان پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ جنوبی افریقہ کو 2014 کے بعد پہلی مرتبہ اس گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ظاہر ہے یہ جیت ہندوستان کیلئے کافی اہم ہے۔ اس کی جیت کے یہ پانچ  کھلاڑی ہیرو رہے ۔

      کے ایل راہل کی ساتویں سنچری

      کے ایل راہل ( KL Rahul) نے پہلی اننگز میں 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ وہ میچ میں سنچری بنانے والے واحد بلے باز رہے ۔ کے ایل راہل کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ ساتویں سنچری ہے ۔ راہل نے دوسری اننگز میں بھی 23 رنز بنائے ۔ کے ایل راہل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

      مینک نے دیا شاندار ساتھ

      کے ایل راہل کی طرح ہندوستان کے دوسرے سلامی بلے باز مینک اگروال نے بھی اچھی بلے بازی کی ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 60 رنز بنائے۔ مینک اور راہل نے 127 رنز کی اوپننگ شراکت داری کی اور یہی وہ بنیاد تھی جس پر گیند بازوں نے جیت کی عمارت کھڑی کی ۔

      محمد سمیع کا پنجہ

      محمد سمیع نے اس میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کی گیند بازی کی وجہ سے ہندوستان پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کو 197 رنز پر سمیٹنے میں کامیاب رہا ۔ سمیع نے دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

      بہادر جسپریت بمراہ

      کرکٹ میں صرف بلے بازی ہی نہیں گیند بازی میں بھی پارٹنرشپ ضروری ہے۔ ہندوستان کیلئے گیند بازی میں یہ شراکت داری محمد سمیع اور جسپریت بمراہ کے درمیان دیکھی گئی ۔ جسپریت نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

      ریشبھ پنت کے 7 شکار

      اس میچ میں وکٹ کیپر ریشبھ پنت نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے میچ میں کل سات کیچ لئے اور دوسری اننگز میں 34 رنز کی اہم اننگز بھی کھیلی ۔ ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں 111 رنز پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی ۔ یہاں سے پنت نے عمدہ اننگز کھیلی اور ہندوستان کو 166 رنز تک پہنچا دیا ۔

      اس میچ میں ہندوستان نے پہلی اننگز میں 327 اور دوسری اننگز میں 174 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دونوں اننگز میں 200 کا ہندسہ بھی نہ چھو سکی۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 197 اور دوسری اننگز میں 191 رنز ہی بنا سکی ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: