اپنا ضلع منتخب کریں۔

    India vs Sri Lanka: وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری ، ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 67 رنز سے دی مات

    India vs Sri Lanka: وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری ، ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 67 رنز سے دی مات (BCCI)

    India vs Sri Lanka: وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری ، ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 67 رنز سے دی مات (BCCI)

    India vs Sri Lanka 1st ODI: سری لنکا کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 374 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم یہ ہدف حاصل نہیں کر سکی اور مقررہ 50 اوورس میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز ہی بناسکی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گوہاٹی گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ سری لنکا کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 374 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم یہ ہدف حاصل نہیں کر سکی اور مقررہ 50 اوورس میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز ہی بناسکی۔ ٹیم انڈیا پہلے ہی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت چکی ہے۔ اب روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنا چاہے گی ۔

      پہلے ون ڈے میں ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 50 اوور میں 373 رن بنائے۔ اس اننگز میں ہندوستان کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 113 رنز بنائے جب کہ کپتان روہت شرما 83 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ ان کے علاوہ شبھمن گل نے 70 اور کے ایل راہل نے 39 رنز بنائے۔ نیز سریش ایئر نے 28 رنز، ہاردک پانڈیا نے 14 رنز ، اکشر پٹیل نے نو رنز، محمد سمیع نے چار رنز اور محمد سراج نے سات رنز بنائے۔

      وہیں سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شناکا نے سنچری بنائی۔ 179 رنز کے اسکور پر ٹیم کے 7 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ لیکن اس کے بعد شناکا نے ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے چمیکا کرونارتنے کے ساتھ 8ویں وکٹ کے لئے 27 رنز جوڑے۔ اس کے بعد کسن راجیتا نے ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے میچ کے آخری اوور میں محمد سمیع کی گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 88 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں 12 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ راجیتا اور شناکا نے 9ویں وکٹ کے لئے 100 رنز کی شراکت داری کی۔

      یہ بھی پڑھئے: جہاں پر ختم کیا، وہیں سے کی شروعات، روہت شرما نے آتے ہی توڑ دیا یہ بڑا ریکارڈ


      یہ بھی پڑھئے: گواہاٹی میں سنچری بناکر سچن تیندولکر کے برابر پہنچے وراٹ کوہلی، لگائی ریکارڈز کی جھڑی



      ہندوستانی ٹیم نے شروع سے ہی سری لنکا کو ایک کے بعد ایک بڑے جھٹکے دئے ۔ اویشکا فرنانڈو 5 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بنے ۔ اس کے بعد سراج نے کسل مینڈس کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین کی راہ دکھا دی ۔ اس کے بعد عمران ملک نے پاتھم نسانکا (72) اور چارتھ اسلانکا کو آؤٹ کیا اور محمد سمیع نے دھننجایا (47) کو آؤٹ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے عمران ملک نے 3 اور سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پانڈیا، سمیع اور چہل کو ایک ایک کامیابی ملی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: