உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کی لیڈز میں شکست سے پاکستان کو ہوا بڑا فائدہ ، WTC Points Table میں پہلی پوزیشن پر پہنچا

    IND vs ENG Leeds Test: پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کے فی الحال 14 پوائنٹس ہیں ، لیکن پرسینٹیز آف پوائنٹس 38.88 کا ہے اور اسی وجہ سے وہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے پیچھے ہے ۔ ان دونوں ٹیموں کا پی ٹی سی 50.00 ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : لیڈز ٹیسٹ جیت کر انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی موجودہ سیریز میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے ۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن دو وکٹ پر 215 رن کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے ہندوستان کی پوری ٹیم 278 رن پر سمٹ گئی اور میزبان انگلینڈ نے اننگز اور 76 رنوں سے جیت حاصل کرلی ۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سیریز میں ایک ایک سے برابری کرلی ہے ۔ یہ جو روٹ کی قیادت والی انگلش ٹیم کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے سیزن میں پہلی جیت ہے ۔

      ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ میں اپنی مہم شروع کرنے والی چار ٹیموں میں سے انگلینڈ ہی واحد ایسی ٹیم تھی ، جس کو اب تک جیت نصیب نہیں ہوئی تھی ۔ ویسٹ انڈیز ، پاکستان اور ہندوستان ایک ایک ٹیسٹ میچ جیت چکا تھا ۔ اب انگلینڈ کے کھاتے میں بھی ایک جیت درج ہوگئی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے ۔

      لیڈز ٹیسٹ میں ہندوستان کی شکست کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوا ہے ۔ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے ٹیبل پوائنٹس میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ۔ لارڈس ٹیسٹ جیتنے کے بعد ہندوستان ٹاپ پر تھا ، لیکن اس شکست کے ساتھ وہ تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے اور پاکستان اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر پہلے پائیدان پر آگئے ہیں ۔

      پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کے فی الحال 14 پوائنٹس ہیں ، لیکن پرسینٹیز آف پوائنٹس 38.88 کا ہے اور اسی وجہ سے وہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے پیچھے ہے ۔ ان دونوں ٹیموں کا پی ٹی سی 50.00 ہے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حال ہی میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ۔ میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا جبکہ پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: