آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے ٹیم انڈیا کو چھوڑا پیچھے، افغانستان کی لمبی چھلانگ
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے ٹیم انڈیا کو چھوڑا پیچھے، افغانستان کی لمبی چھلانگ (PIC: AP)
ICC ODI Rankings: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا خمیازہ اب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھگتنا پڑا ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ درجہ بندی میں ٹیم انڈیا ایک درجے کھسک کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا خمیازہ اب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھگتنا پڑا ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ درجہ بندی میں ٹیم انڈیا ایک درجے کھسک کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف افغانستان نے بڑا الٹ پھیر کیا ہے۔ افغان ٹیم نے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آسٹریلیا نے اس سال اس کے گھر پر ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا کو اس سیریز میں شکست کا خمیازہ سالانہ ون ڈے رینکنگ میں اٹھانا پڑا ہے۔
رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے اپنی ریٹنگ میں پانچ پوائنٹس کی بہتری کی ہے۔ ٹیم کے اب 118 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ پاکستان 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ہندوستان 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی کی ریلیز کے مطابق سالانہ اپ ڈیٹ سے پہلے آسٹریلیا 113 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر تھا اور ہندوستان اعشاریہ کے فرق سے دوسرے نمبر پر تھا۔ پاکستان 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا، لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے جیتنے کے بعد وہ کچھ وقت کیلئے ٹاپ پر پہنچ گیا تھا۔
اگر پاکستان پانچواں ون ڈے میچ جیت جاتا تو وہ ٹیبل میں ٹاپ رہتا، لیکن نیوزی لینڈ نے اسے میچ جیت کر اس کو کلین سویپ کرنے سے روک دیا۔ مئی 2020 سے مکمل ہونے والی سبھی ون ڈے سیریز کو آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس میں مئی 2022 سے پہلے مکمل ہونے والی سیریز کے لئے 50 مارکس فی صد دئے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد کی سبھی سیریز کو 100 فی صد نمبر دئے گئے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔