ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کا دورہ سری لنکا : شیکھر دھون بنے کپتان ، ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کارکردگی کا ملا فائدہ

Indian Team Announced for Sri lanka Tour : ون ڈے میچز 13 ، 16 اور 18 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ جبکہ ٹی 20 میچ 21 ، 23 اور 25 جولائی کو ہوں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 11, 2021 06:55 PM IST
  • Share this:
ٹیم انڈیا کا دورہ سری لنکا : شیکھر دھون بنے کپتان ، ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کارکردگی کا ملا فائدہ
ٹیم انڈیا کا دورہ سری لنکا : شیکھر دھون بنے کپتان ، ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کارکردگی کا ملا فائدہ ۔ (AFP)

ممبئی : ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون سری لنکا کے آئندہ دورے میں ہندوستان کی محدود اوورز ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ تیزگیندباز بھوونیشور کمار نائب کپتان ہوں گے ۔ ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں ہے ۔ اس لئے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ ہندوستان کو سری لنکا کے محدود اوورز کے اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے ہیں ۔ تمام میچز کولمبو میں واقع آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔


ون ڈے میچز 13 ، 16 اور 18 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ جبکہ ٹی 20 میچ 21 ، 23 اور 25 جولائی کو ہوں گے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ بطور کوچ جولائی میں سری لنکا کا دورہ کریں گے ۔ ٹیم کے کوچنگ عملے میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر شامل ہوں گے ۔


دیووت پڈیکل ، رتوراج گائکواڈ ، نتیش رانا اور چیتن سکاریا کو آئی پی ایل 14 میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔ کرناٹک اور چنئی سپر کنگز کے کھلاڑی کرشنپا گوتم کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ پرتھوی شا ، منیش پانڈے اور سنجو سیمسن کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔


پرتھوی شا ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد شاندار فارم میں ہیں اور دھون کے ساتھ اوپننگ کے لئے تیار ہیں ۔ تمل ناڈو اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے پراسرار اسپنر ، ورون چکرورتی کو اس دورے کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم : شکھر دھون (کپتان) ، پرتھوی شا ، دیو دت پڈیکل، رتوراج گائکواڈ ، سوریا کمار یادو ، منیش پانڈے ، ہاردک پانڈیا ، نتیش رانا ، ایشان کشن (وکٹ کیپر ) ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر) ، یوزویندر چہل ، راہل چاہر ، کے گوتم ، کرنال پانڈیا ، کلدیپ یادو ، ورون چکرورتی ، بھونیشور کمار (نائب کپتان) ، دیپک چاہر ، نودیپ سینی ، چیتن سکریا ، ایشان پوریل ، سندیپ واریر ، ارشدیپ سنگھ ، سائی کشور ، سمرجیت سنگھ راج۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 11, 2021 06:55 PM IST