ہوم » نیوز » اسپورٹس

منگنی کے بعد ہاردک پانڈیا نے توڑی خاموشی ، خواتین پر قابل اعتراض بیان دینے کے معاملہ پر کہی یہ بڑی بات

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے کمر کے نچلے حصے کی سرجری کی وجہ سے کافی دنوں سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے ہیں ۔

  • Share this:
منگنی کے بعد ہاردک پانڈیا نے توڑی خاموشی ، خواتین پر قابل اعتراض بیان دینے کے معاملہ پر کہی یہ بڑی بات
منگنی کے بعد ہاردک پانڈیا نے توڑی خاموشی ، خواتین پر قابل اعتراض بیان پر کہی یہ بڑی بات ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا ( Hardik Pandya ) نے کمر کے نچلے حصے کی سرجری کے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ نیا سال شروع ہوچکا ہے اور ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار جیت درج کی ہے ۔ حالانکہ سال 2019 کی شروعات کا وقت ہاردک پانڈیا کیلئے کافی تنازعات سے گھر رہا تھا ۔ اس وقت فلم ساز کرن جوہر (Karan Johar) کے ٹی وی شو کافی ود کرن میں خواتین کو لے کر اپنے تبصرہ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا تنازعات میں گھر گئے تھے ۔ اس شو میں ہاردک کے ساتھ ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کے ایل راہل بھی تھے ۔


بی سی سی آئی نے تنازعات میں گھرے ہاردک پانڈیا کے خلاف کارروائی بھی کی تھی ۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل دونوں کو آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ون ڈے سیریز سے باہر کردیا تھا ۔ تاہم پابندی کے بعد ہاردک نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں واپس آئے ۔ اس کے بعد ہاردک نے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کو فاتح بنانے میں بھی اہم رول ادا کیا ۔ نیز آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں وہ ٹیم انڈیا میں کھیلتے ہوئے بھی نظر آئے ۔


ہاردک پانڈیا نے پچھلا میچ ستمبر 2019 میں کھیلا تھا ۔ فائل فوٹو ۔
ہاردک پانڈیا نے پچھلا میچ ستمبر 2019 میں کھیلا تھا ۔ فائل فوٹو ۔


کافی ود کرن شو میں ہاردک پانڈیا نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ، جس کے بعد ملک بھر میں ان کی تنقیدوں کا دور شروع ہوگیا ۔ اب ہاردک پانڈیا نے اس معاملے میں پہلی مرتبہ خاموشی توڑی ہے ۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا نے اب اس معاملہ میں کہا کہ ہم ایک کرکٹر کی حیثیت سے نہیں جانتے تھے کہ کیا ہونے والا تھا۔ گیند میرے پالے میں نہیں تھی بلکہ کسی اور کے پالے میں تھی ، جہاں کسی اور کو فیصلہ کرنا تھا۔ یہ ایسی صورتحال تھی جس میں آپ خود کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔ پانڈیا نے پروگرام کے دوران کئی خواتین سے تعلقات ہونے کا دعوی کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس معاملہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی کھل کر بات کرتے ہیں ۔ حالانکہ کے ایل راہل اپنے تعلقات کے سلسلہ میں جواب دینے میں زیادہ محتاط نظر آئے تھے ۔

ہاردک پانڈیا نے یکم جنوری کو سال کے پہلے دن اپنی گرل فرینڈ نتاشا اسٹانکووچ سے منگنی کی ۔ فائل فوٹو ۔
ہاردک پانڈیا نے یکم جنوری کو سال کے پہلے دن اپنی گرل فرینڈ نتاشا اسٹانکووچ سے منگنی کی ۔ فائل فوٹو ۔


تاہم پچھلے سال کے اس تنازعہ کے بعد ہاردک پانڈیا کی زندگی میں کافی کچھ بدل گیا ہے۔ گزشتہ سال کا آغاز ہاردک کے لئے برا تھا ، لیکن سال 2020 ان کے لئے خوشی لے کر آیا ۔ انہوں نے یکم جنوری کو سال کے پہلے دن اپنی گرل فرینڈ نتاشا اسٹانکووچ سے منگنی کرلی ۔ صرف یہی نہیں اب ہاردک چوٹ کے بعد میدان میں واپسی کے لئے بھی تیار ہیں ۔ ہاردک پانڈیا کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
First published: Jan 08, 2020 09:31 PM IST