بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے 36 ویں سالگرہ پر رقم کی تاریخ، جے سوریہ کے بعد بنے دنیا کے دوسرے کھلاڑی
بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے 36 ویں یوم پیدائش پر رقم کی تاریخ، جے سوریہ کے بعد بنے دنیا کے دوسرے کھلاڑی
Cricket News: آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 مئی کو چیمس فورڈ میں کھیلا گیا۔ تاہم بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہیں ہو سکا اور بغیر کسی نتیجے کے رد کر دیا گیا۔ میچ کے دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم زبردست فارم میں نظر آئے۔
نئی دہلی : آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 مئی کو چیمس فورڈ میں کھیلا گیا۔ تاہم بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہیں ہو سکا اور بغیر کسی نتیجے کے رد کر دیا گیا۔ میچ کے دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم زبردست فارم میں نظر آئے۔ اپنی ٹیم کے لئے چھٹے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 70 گیندوں پر 61 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے ایک خاص کامیابی بھی حاصل کرلی۔
دراصل مشفق الرحیم نے 9 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ بھی منائی تھی۔ اپنی سالگرہ کے مبارک موقع پر ون ڈے فارمیٹ میں سب سے معمر بلے باز کے طور پر 50 پلس رنز کی اننگز کھیلنے والے وہ دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنت جے سوریہ کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے۔ اپنی 39ویں سالگرہ کے موقع پر جے سوریہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
دنیا کے 5 معمر ترین بلے باز جنہوں نے اپنی سالگرہ پر ون ڈے میں 50+ رنز بنائے:
39 سال – سنت جے سوریہ – 130 رنز – بمقابلہ بنگلہ دیش – 2008
وہیں اگر مشفق الرحیم کے انٹرنیشنل کریئر کی بات کریں تو انہوں نے بنگلہ دیش کے لئے اب تک کل 433 میچز کھیلے ہیں۔ اس دوران 480 اننگز میں ان کے بلے سے 14104 رنز نکلے ہیں۔ مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 85 میچوں میں 157 اننگز میں 38.18 کی اوسط سے 5498 رنز بنائے ہیں جبکہ ون ڈے میں 246 میچز کھیلتے ہوئے 230 اننگز میں 36.82 کی اوسط سے 7106 اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 102 میچ کھیلتے ہوئے 93 اننگز میں 19.23 کی اوسط سے 1500 رنز بنائے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔