உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کپتان کے داو سے بدل گئی نیوزی لینڈ کے اس کھلاڑی کی قسمت ، ٹیم انڈیا کی اڑائی دھجیاں

    ٹم سیفرٹ کا جلوہ

    نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز ٹم سیفرٹ نے ویلنگٹن ٹی 20 میں ٹیم انڈیا کی دھجیاں اڑادی ہیں ۔ انہوں نے 43 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 84 رن کی شاندار اننگزکھیلی ، جو کہ ان کا اس فارمیٹ میں سب سے بڑا ذاتی اسکور ہے ۔

    • Share this:
      نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز ٹم سیفرٹ نے ویلنگٹن ٹی 20 میں ٹیم انڈیا کی دھجیاں اڑادی ہیں ۔ انہوں نے 43 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 84 رن کی شاندار اننگزکھیلی ، جو کہ ان کا اس فارمیٹ میں سب سے بڑا ذاتی اسکور ہے ۔ اس 24 سال کے بلے باز کی اننگز کو خلیل احمد نے ختم کیا ، لیکن وہ سیفرٹ کو اپنی پہلی ٹی 20نصف سنچری بنانے سے نہیں روک پائے۔
      آپ کو بتادیں کہ اس نوجوان کو کپتان کین ولیمسن نے پہلی مرتبہ اننگز کا آغاز کرنے کیلئے بھیجا اور اس نے طوفانی بلے بازی کرکے سب کا دل جیت لیا ، جبکہ یہ ہندوستان کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں کسی بھی کیوی بلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
      اس سے پہلے سیفرٹ نے تین میچوں میں تین نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے صرف سات کے اوسط سے 14 رن بنائے تھے جبکہ سات نمبر پر چار مرتبہ بلے بازی کرتے ہوئے 8.3 کی اوسط سے 25 رن اور نمبر آٹھ پر بلے بازی کرتے ہوئے تین کی اوسط سے تین رن بنائے تھے ، لیکن بطور سلامی بلے باز اس نوجوان کھلاڑی نے 84 رن بناکر اپنی صلاحیت کا لوہا منوالیا ۔ یہی نہیں اس نوجوان نے اپنے پہلے 8 میچوں میں صرف 42 رن بنائے تھے جبکہ اب ان کے نام 126 رن درج ہوگئے ہیں۔
      سیفرٹ نے اب تک 9 ٹی 20 میچ کھیلنے کے علاوہ تین ون ڈے میچ بھی کھیلے ہیں ۔ تین ون ڈے میچوں میں انہوں نے 16.50 کی اوسط سے صرف 33 رن بنائے ہیںحالانکہ اس کھلاڑی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 37.81 کی اوسط سے 2193 رن بنائے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں : ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20 میچ : جیت کیلئے ملا 220 رنوں کا ہمالیائی ہدف ، ٹیم انڈیا کی بلے بازی جاری

       

       
      First published: