ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹرینٹ بولٹ کے پیر سے لگ کر لائیو میچ میں "غائب" ہوئی گیند ، سبھی رہ گئے حیران ، ویڈیو نے مچایا دھوم

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہفتہ کو ٹرینٹ بولٹ کی بلے بازی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔

  • Share this:
ٹرینٹ بولٹ کے پیر سے لگ کر لائیو میچ میں
ٹرینٹ بولٹ کے پیر سے لگ کر لائیو میچ میں "غائب" ہوئی گیند ، سبھی رہ گئے حیران ، ویڈیو نے مچایا دھوم

آسٹریلیا اور  نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہفتہ کو ٹرینٹ بولٹ کی بلے بازی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ مچیل اسٹارک کا سامنا کرتے وقت گیند بولٹ کے پیڈس میں داخل ہوگئی ، لیکن کسی کوپتہ نہیں چلا کہ گیند کہاں گئی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ اسٹارک کی تیز رفتار گیند کو بولٹ نے لیگ اسٹمپ کے باہر جاکر کھیلنے کی کوشش کی ، لیکن گیند پیر سے ٹکرا کر ان کے پیڈس کے بالائی حصہ میں چلی گئی اور وہیں پھنس گئی ۔ اس دوران اسٹارک گیند بازی کرتے ہوئے گرگئے تو انہیں بھی گیند کا پتہ نہیں چلا ۔


وکٹ کیپر ٹم پین ، سلپ میں کھڑے اسٹیو اسمتھ ، پوائنٹ پر کھڑے ناتھن لائن الگ الگ سمت میں گیند کو دیکھنے لگے ۔ کیمرہ بھی شروع میں نہیں پکڑا پایا کہ گیند کہاں گئی ہے ، لیکن ری پلے میں واضح ہوگیا ۔ اس دوران کچھ لمحوں کیلئے سبھی گیند کو لے کر سوچ میں پڑگئے اور ایسا لگنے لگا کہ گیند غائب ہوگئی ہے ۔



بعد میں جب بولٹ نے اپنے پیڈ سے گیند گرائی تو سبھی ہنسنے لگے ۔ بولٹ کے ساتھی بلے بازی نیل ویگنر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے وہیں ناتھن لائن بھی مسکرانے لگے ۔ بولٹ نے 8 رن بنائے اور وہ مچیل اسٹارک کا ہی شکار بنے ۔

نیوزی لینڈ 148 پر سمٹا

پیٹ کمنس کی قیادت میں تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 148 رن پر سمیٹ دیا اور بڑی سبقت حاصل کرلی ۔ آسٹریلیا کے 467 رنوں کے جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کی شروعات دو وکٹ پر 44 رن سے کی ۔ کمنس نے پانچ وکٹ ، جیمس پیٹنگسن نے تین اور مچیل اسٹارک نے دو وکٹ لے کر آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 319 رنوں کی بڑی سبقت دلادی ۔
First published: Dec 28, 2019 02:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading