உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    U19 World Cup: پہلے 10 اوور میں جھٹکے بڑے وکٹ، ہندوستان ان 5 وجوہات سے پہنچا سیمی فائنل میں

    پہلے 10 اوور میں جھٹکے بڑے وکٹ، ہندوستان ان 5 وجوہات سے پہنچا سیمی فائنل میں

    پہلے 10 اوور میں جھٹکے بڑے وکٹ، ہندوستان ان 5 وجوہات سے پہنچا سیمی فائنل میں

    ہندوستانی انڈر-19 ٹیم عالمی کپ (Under-19 World Cup) کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ میچ میں حالانکہ تیز رن نہیں بنے، لیکن ہندوستان نے ہر محاذ پر بنگلہ دیش کو (India vs Bangladesh) پیچھے چھوڑ دیا۔

    • Share this:
      اینٹیگا: ہندوستانی انڈر-19 ٹیم عالمی کپ (Under-19 World Cup) کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ میچ میں حالانکہ تیز رن نہیں بنے، لیکن ہندوستان نے ہر محاذ پر بنگلہ دیش کو (India vs Bangladesh) پیچھے چھوڑ دیا۔ دفاعی چمپئن بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف 111 رنوں پر سمٹ گئی۔ تیزگیند باز روی کمار (Ravi Kumar) نے تین وکٹ حاصل کئے۔ پھر ٹیم نے ہدف کو 30.5 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سلامی بلے باز انگرش رگھونشی (Angkrish Raghuvanshi) نے شاندار 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ٹیم کو ان پانچ اسباب سے جیت ملی۔

      پہلا: پچ نئی تھی۔ اس وجہ سے ٹاس اہم تھا۔ ایسے میں کپتان یش دھل نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جو صحیح ثابت ہوا۔ روی کمار نے ابتدائی 8 اور میں ٹیم کو تین بڑی کامیابی دلا دی۔ اس وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی شروعات نہیں کرسکی۔

      دوسرا: درمیان کے اووروں میں بھ ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی پکڑ بنائے رکھی۔ 20 اوور بعد بھی بنگلہ دیش کی ٹیم 50 رن کا اعدادوشمار نہیں چھوسکی تھی۔ یش دھل نے اچھی کپتانی کی اور ایک رن آوٹ بھی کیا۔

      تیسرا: آٹھویں وکٹ کے لئے جب بنگلہ دیش کی جوڑی نے 50 رن جوڑے تو پارٹ ٹائم اسپنر انگکرش رگھوونشی نے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ اس وجہ سے آخری 3 وکٹ صرف 5 رن پر گر گئے۔ ایک وقت لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم 150 رنوں تک پہنچ سکتی تھی۔

      چوتھا: ہندوستانی ٹیم ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ ہرنور سنگھ صفر پر آوٹ ہوگئے تھے، لیکن انگکرش اور نائب کپتان شیخ رشید نے 70 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ اس کے علاوہ دونوں نے بنگلہ دیش کے تیز گیند بازوں کا سنبھل کر سامنا بھی کیا۔



      پانچواں: ٹیم نے 8 گیند کے اندر انگکرش رگھونشی اور نائب کپتان شیخ رشید کا وکٹ گنوا دیا تھا۔ ایسے میں ٹیم دباو میں تھی، لیکن کپتان یش دھل نے جم کر بلے بازی کی اور جیت یقینی کی۔ وہ کورونا کے بعد واپسی کر رہے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: