உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور پاکستان میچ کے بعد لندن میں کیوں مچا ہنگامہ؟ پولیس نے کی امن کی اپیل

    ہندوستان اور پاکستان میچ کے بعد لندن میں کیوں مچا ہنگامہ؟ پولیس نے کی امن کی اپیل (AP)

    ہندوستان اور پاکستان میچ کے بعد لندن میں کیوں مچا ہنگامہ؟ پولیس نے کی امن کی اپیل (AP)

    لیسیسٹر پولیس کے عارضی چیف کانسٹیبل راب نکسن نے ایک ٹویٹر ویڈیو میں کہا کہ ہمیں شہر کے مشرقی لیسیسٹر علاقہ کے کچھ حصوں میں بدامنی پھیلنے کی کئی خبریں ملی ہیں ۔ ہم نے وہاں افسران کو بھیجا، ہم حالات کو کنٹرول کررہے ہیں ۔ اضافی اہلکار بھی وہاں پہنچ رہے ہیں ۔ برائے کرم اس میں شامل نہ ہوں، ہم امن کی اپیل کررہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indialondonlondon
    • Share this:
      لندن : برطانیہ کی پولیس نے پچھلے مہینے کے آخر میں ہندوستان اور پاکستان ایشیا کپ کرکٹ میچ کے بعد ہفتہ اور اتوار علی الصبح مشرقی انگلینڈ کے لیسیسٹر شہر میں فینس کے درمیان جھڑپ کے بعد 'سنگین بدامنی' پھیل جانے کی وجہ سے امن کی اپیل کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر آئی رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس ہفتہ کے آخر میں ایک احتجاج سے معاملہ بڑھ گیا ۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھیڑ کے دو گروپوں کو روکنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اس دوران شیشے کی بوتلیں پھینکی گئیں اور کچھ لوگوں کو لاٹھی اور ڈنڈوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا تھا ۔

      لیسیسٹر پولیس کے عارضی چیف کانسٹیبل راب نکسن نے ایک ٹویٹر ویڈیو میں کہا کہ ہمیں شہر کے مشرقی لیسیسٹر علاقہ کے کچھ حصوں میں بدامنی پھیلنے کی کئی خبریں ملی ہیں ۔ ہم نے وہاں افسران کو بھیجا، ہم حالات کو کنٹرول کررہے ہیں ۔ اضافی اہلکار بھی وہاں پہنچ رہے ہیں ۔ برائے کرم اس میں شامل نہ ہوں، ہم امن کی اپیل کررہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 'کئی آپشن تھے، لیکن...' روہت شرما نے بتایا محمد سمیع کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں کیوں لیا


      مقامی پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کے افسران بڑی تعداد میں وہاں پہنچ کر اور علاقہ میں امن بحال کرنے کی کوشش میں انہیں لوگوں کو روکنے اور تلاشی لینے کیلئے مجاز کیا گیا ہے ۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی تلاشی لی گئی اور دو لوگ حراست میں لئے گئے ہیں ۔ ان میں سے ایک پر پرتشدد ماحول کی سازش کا شبہ ہے اور دوسرے پر بلیڈ جیسی چیز رکھنے کا شک ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عالمی کپ سے پہلے لیا ڈرگس، 3 سال تک ٹیم سے باہر، 33 سال کی عمر میں دوبارہ واپسی


      لیسیسٹر پولیس نے بیان میں کہا کہ پولیس کو تشدد اور نقصان کے کئی واقعات کی اطلاع دی گئی ہے اور اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ہمیں لیسیسٹر کے میلٹن روڈ پر واقع ایک مذہبی عمارت کے باہر ایک شخص کے جھنڈا کھینچے کا ویڈیو پھیلنے کی جانکاری ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جب پولیس افسران علاقہ میں بدامنی سے نمٹ رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا ۔ واقعہ کی جانچ کی جائے گی ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقامی کمیونٹی کے لیڈروں کی حمایت سے بات چیت اور امن کی اپیل کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم اپنے شہر میں تشدد یا بدانتظامی برداشت نہیں کریں گے ۔ پولیس نے کہا کہ آنے والے دنوں میں علاقہ میں ایک اہم پولیس مہم جاری رہے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: