உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پابندی کے بعد کی تھی واپسی ، نہیں چلا بلا تو چھوڑا پاکستان، اب اس ملک کیلئے کرکٹ کھیلیں گے عمر اکمل

    پابندی کے بعد کی تھی واپسی ، نہیں چلا بلا تو چھوڑا پاکستان، اب اس ملک کیلئے کرکٹ کھیلیں گے عمر اکمل (Umar Akmal Instagram)

    پابندی کے بعد کی تھی واپسی ، نہیں چلا بلا تو چھوڑا پاکستان، اب اس ملک کیلئے کرکٹ کھیلیں گے عمر اکمل (Umar Akmal Instagram)

    ESPNcricinfo کی ایک رپورٹ کے مطابق 31 سالہ کرکٹر عمر اکمل (Umar Akmal) نے ناردرن کرکٹ کیلی فورنیا ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک قلیل مدتی معاہدہ کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے مستقبل میں اس کو آگے بڑھانے کا آپشن کھلا رکھا ہے ، جس سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلقات ختم ہو جائیں گے ۔

    • Share this:
      کراچی : پاکستان کے متنازع کرکٹر عمر اکمل (Umar Akmal) نے امریکہ میں لیگ کرکٹ کھیلنے کے لئے ملک چھوڑ دیا ہے ۔ اکمل پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت پابندی عائد کی گئی تھی ، جس کی مدت حال ہی میں ختم ہوئی ہے ۔ عمر اکمل ، جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں ہی سنچری بنائی تھی ، ایک انتہائی غیر سنجیدہ کرکٹر رہے ہیں ۔ میچ فکسنگ کے علاوہ ان پر ٹیم میں خراب برتاو کا الزام بھی لگایا جاچکا ہے ۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے علاج کرانے کا مشورہ تک دے ڈالا تھا۔

      ESPNcricinfo کی ایک رپورٹ کے مطابق 31 سالہ کرکٹر نے ناردرن کرکٹ کیلی فورنیا ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک قلیل مدتی معاہدہ کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے مستقبل میں اس کو آگے بڑھانے کا آپشن کھلا رکھا ہے ، جس سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلقات ختم ہو جائیں گے ۔ وہ پریمیئر سی لیگ کے موجودہ سیزن میں کیلی فورنیا زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

      اکمل نے اس سیزن میں پی سی بی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا ، جس میں انہوں نے سنٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی طرف سے 0 ، 14 ، 7 ، 16 اور 29 رنز بنائے تھے ۔ اس کے بعد ہی انہوں نے کیلی فورنیا جانے کا فیصلہ کیا۔ قائداعظم ٹرافی 20 اکتوبر سے شروع ہوگی اور یہ واضح نہیں ہے کہ اکمل اس ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھیلنے کیلئے واپسی کریں گے یا نہیں ۔

      ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اکمل کی واپسی کا کرکٹ برادری میں خیر مقدم نہیں کیا گیا تھا اور انہیں نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا تھا ۔ عمر اکمل نے پاکستان کے لیے 16 ٹیسٹ ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 35.82 کی اوسط سے 1003 رنز بنائے ، ون ڈے میں 34.34 کی اوسط سے 3194 رنز اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 26.00 کی اوسط سے 1690 رنز بنائے ہیں ۔

      بتادیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 سے قبل مشتبہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کیلئے پی سی بی کے ذریعہ قصوروار پائے جانے کے بعد عمر اکمل کو معطل کردیا گیا تھا ۔ ان پر بدعنوانی کے معاملات چھپانے کے الزامات تھے ۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر 18 ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: