نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اچانک عمر اکمل، حارث سہیل سمیت 4 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا ہے۔ ان کرکٹرز میں وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل، صہیب مقصود، حارث سہیل اور شرجیل خان شامل ہیں۔ پی سی بی نے ان چاروں کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ 25 مئی (بدھ) کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے لیے رپورٹ کریں۔
کرکٹ پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کھلاڑیوں کو پہلے مقامی بورڈ نے فیزیکل اسسمنٹ کے لیے کہا تھا۔ اب لاہور کے گرم موسم میں فٹنس ٹیسٹ طلب کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی دستیابی سے آگاہ کیے جانے کے بعد پی سی بی کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے میسیج موصول ہوا ہے ۔
فٹنس ٹیسٹ میں دیگر ایکسرسائز کے ساتھ 2 کلومیٹر کی دوڑ بھی شامل ہے، جو انہیں ساڑھے 7 منٹ میں مکمل کرنی ہوگی۔ یہ چاروں کھلاڑی فی الحال کنڈیشننگ کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔ عمر اکمل، مقصود، سہیل اور شرجیل پاکستان کی قومی ٹیم کا بھی حصہ نہیں ہیں۔
عمر اکمل نے اپنے ملک کے لیے کل 121 ون ڈے کھیلے ہیں اور 3194 رنز بنائے ہیں۔ وہیں صہیب مقصود نے 29 ون ڈے میچوں میں 781 اور حارث سہیل نے 42 ون ڈے میچوں میں 1685 رنز بنائے ہیں۔ شرجیل خان کی بات کریں تو بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کے لیے 25 ون ڈے میچوں میں مجموعی طور پر 812 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 6 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی بنائی ہیں ۔
ان چاروں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلائے جانے کے بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔