ہوم » نیوز » اسپورٹس

کھانا چراتے ہوئے پکڑی گئی تھی پاکستان کے اس کھلاڑی کی اہلیہ ، اب ویڈیو جم کر ہورہا وائرل ، جانئے کیوں

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی اہلیہ کا نام نور آمنہ ہے ۔ وہ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبد القادر کی بیٹی ہیں ۔

  • Share this:
کھانا چراتے ہوئے پکڑی گئی تھی پاکستان کے اس کھلاڑی کی اہلیہ ، اب ویڈیو جم کر ہورہا وائرل ، جانئے کیوں
کھانا چراتے ہوئے پکڑی گئی تھی پاکستان کے اس کھلاڑی کی اہلیہ ، اب ویڈیو جم کر ہورہی وائرل ، جانئے کیوں

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل  (Umar Akmal)  پر پی سی بی نے پیر کو تین سالوں کیلئے پابندی عائد کردی ۔ عمر اکمل کو سٹے بازوں کی جانب سے رابطہ کئے جانے کی معلومات چھپانے کا قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔ عمر اکمل سے گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوران کچھ سٹے بازوں نے رابطہ کیا تھا ، جس کی جانکاری اس بلے باز نے پی سی بی کی انسداد بدعنوانی یونٹ کو نہیں دی اور اب اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ ویسے آپ کو بتادیں کہ عمر اکمل ہی نہیں ان کے پورے کنبہ کا تنازعات سے رشتہ رہا ہے ۔ ان کے بھائی کامران اکمل بھی تنازعات میں رہے ہیں اور ان کی اہلیہ نور آمنہ بھی گزشتہ سال تنقید کا شکار ہوئی تھیں ۔


پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی اہلیہ کا نام نور آمنہ ہے ۔ وہ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبد القادر کی بیٹی ہیں ۔ بتادیں کہ گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے دوران نور آمنہ کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا ، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ عمر اکمل کی اہلیہ نے کھلاڑیوں کے ڈٓائیننگ روم میں جاکر کھانا چوری کیا ۔ وہ ایک پالیتھین میں کھانا رکھتی نظر آرہی تھیں ۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا ، جس کیلئے انہیں کافی ٹرول کیا گیا تھا ۔ ( نوٹ : اس ویڈیو کی نیوز 18 تصدیق نہیں کرتا ہے ) ۔



بتادیں کہ عمر اکمل کا پورا کیریئر تنازعات کا شکار رہا ہے ۔ عمر اکمل نے اپنا ڈیبیو نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا ، جہاں انھوں نے سنچری اسکور کی ۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر گئی ، جہاں عمر اکمل کی پہلے دو میچوں میں کارکردگی مناسب تھی ، مگر پاکستان سیریز میں شکست کھا چکا تھا۔ مگر ان کے بڑے بھائی اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی انتہائی ناقص پرفارمنس پر انھیں آخری میچ کے لیے ڈراپ کرنے کا اعلان کیا گیا ، تو بعد میں اپنا پانچواں میچ کھیلنے والے عمر اکمل نے مبینہ طور پر بھائی کے ڈراپ ہونے پر بطور احتجاج انجری کا بہانہ کیا اور کہا کہ وہ تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ بعد میں انھوں نے میچ تو کھیلا لیکن کرکٹ بورڈ نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ۔ یہ عمر اکمل کے کیرئیر میں پہلا موقع تھا ، جب انھیں ڈسپلن کے حوالے سے سزا دی گئی تھی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2020 04:34 PM IST