உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امپائر نے دیا آوٹ تو بھڑک گیا بلے باز ، توڑڈالی ناک ، جم کر ہنگامہ ، میدان پر بلانی پڑگئی پولیس

    نیوزی لینڈ کی دو کلب ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا ۔ میچ کے دوران ایک ٹیم کا کھلاڑی امپائرنگ کررہا تھا ۔ میچ کےد وران امپائر نے مخالف ٹیم کے بلے باز کو آوٹ قرار دیا ، جس کے بعد وہ بلے باز بری طرح سے مشتعل ہوگیا۔

    • Share this:
    کرکٹ کے میدان پر امپائروں کا رول بھی اتنا ہی اہم ہوتا ہے جتنا کسی کھلاڑی کا ہوتا ہے۔ حالانکہ کئی مرتبہ امپائرس سے ایسے فیصلے ہوجاتے ہیں ، جس کی وجہ سے کھلاڑی کافی ناراض نظر آتے ہیں ۔ امپائرس کے ایسے فیصلوں کے خلاف کھلاڑیوں کو کئی مرتبہ میدان پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ۔ لیکن نیوزی لینڈ کے کلب کرکٹ کے ایک میچ کے دوران جو کچھ ہوا ، اس سے ہر کوئی حیران رہ گیا ۔
    نیوزی لینڈ کی دو کلب ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا ۔ میچ کے دوران ایک ٹیم کا کھلاڑی امپائرنگ کررہا تھا ۔ میچ کےد وران امپائر نے مخالف ٹیم کے بلے باز کو آوٹ قرار دیا ، جس کے بعد وہ بلے باز بری طرح سے مشتعل ہوگیا۔
    وہاں موجود ایک شخص کے مطابق غصہ میں بلے باز نے امپائر پر حملہ بول دیا ۔ اس نے امپائر کو تین مرتبہ کک ماری جبکہ دوسرے کھلاڑی نے اس کو میدان پر گرادیا ۔ اپنے ساتھی کو مار کھاتا دیکھ کر اس کی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی وہاں پہنچ گئے اور مخالف ٹیم کے درمیان سے اپنے کھلاڑی کو وہاں سے باہر نکالا ۔
    ایک دوسرے شخص نے کھلاڑیوں کی تنقید کرتے ہوئے ان کے رویہ کو شرمناک قرار دیا ۔ اس شخص نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس کھلاڑی کی پٹائی ہوئی ، اس کی ناک ٹوٹ گئی ۔ پھر بھی کھلاڑیوں نے اس کی پٹائی جاری رکھی۔ اس واقعہ کے بعد میدان پر پولیس بلانی پڑگئی ۔ فی الحال پولیس اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 کرکٹ : 9 رن پر آل آوٹ ہوئی ٹیم ، 9 بلے باز نہیں کھول سکے کھاتہ

    First published: