உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران ملک نے پھینکی IPL 2022 کی سب سے تیز گیند، لاکی فرگیوسن بھی چھوٹ گئے پیچھے، رفتار جان کر رہ جائیں گے دنگ

    عمران ملک نے پھینکی IPL 2022 کی سب سے تیز گیند، لاکی فرگیوسن بھی چھوٹ گئے پیچھے، رفتار جان کر رہ جائیں گے دنگ (Sunrisers Hyderabad Instagram)

    عمران ملک نے پھینکی IPL 2022 کی سب سے تیز گیند، لاکی فرگیوسن بھی چھوٹ گئے پیچھے، رفتار جان کر رہ جائیں گے دنگ (Sunrisers Hyderabad Instagram)

    Umran Malik bowls fastest ball of IPL 2022: سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے آئی پی ایل میں کھیل رہے طوفانی گیند باز عمران ملک نے دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک بڑی کامیابی درج کرلی ۔ عمران نے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے آئی پی ایل میں کھیل رہے طوفانی گیند باز عمران ملک نے دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک بڑی کامیابی درج کرلی ۔ عمران نے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ جموں و کشمیر کے 22 سالہ تیز گیند باز نے 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی ، جو کہ موجودہ آئی پی ایل میں اب تک کی سب سے تیز گیند ہے۔ عمران نے اس دوران گجرات ٹائنٹنز کی جانب سے کھیل رہے نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز لاکی فرگیوسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : رویندر جڈیجہ کو بیچ سیزن میں کیوں چھوڑی پڑی کپتانی؟ اصلی وجہ آئی سامنے


      پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 46ویں میچ میں عمران ملک نے ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ عمران نے چنئی سپر کنگز کی اننگز کے 10ویں اوور کی دوسری گیند 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی۔ اس گیند پر چنئی کے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڑ نے چوکا لگایا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران ملک کو انگلینڈ بھیجنا چاہتے ہیں سنیل گواسکر، IPL 2022 میں جموں ایکسپریس مچا رہا ہے دھمال


      اس کے بعد عمران نے اننگز کے 19ویں اوور کی تیسری گیند بھی اسی رفتار سے پھینکی۔ سی ایس کے کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اس وقت اسٹرائیک پر تھے۔ چنئی کے وکٹ کیپر بلے باز دھونی نے مڈ آف کی طرف اس گیند کو کھیل کر ایک رن لیا۔ تاہم اس میچ میں عمران ملک کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں بغیر کوئی وکٹ لئے 48 رنز دئے۔

      موجودہ آئی پی ایل میں ٹاپ 5 میں سب سے تیز گیند پھینکنے کے معاملہ میں چار عمران ملک کے نام درج ہیں ۔ اس سے قبل آئی پی ایل 2022 میں تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ لاکی فرگیوسن کے نام تھا ، جنہوں نے رواں سیزن میں 153.9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ عمران سی ایس کے کے خلاف میچ سے پہلے اس سیزن میں 153.3، 153.1 اور 152.9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک چکے تھے  ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: