உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران ملک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں؟ جانئے سابق سلیکٹروں کی کیا ہے رائے

    Dilip Vengsarkar on Umran Malik: جموں وکشمیر کے 22 سالہ تیز گیند باز عمران ملک انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کی کوشش میں ہیں۔ آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن میں عمران ملک نے اپنی تیز رفتار سے سبھی کو متاثر کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے سابق سلیکٹر دلیپ وینگسرکر نے عمران ملک کو ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔ وینگسرکر کا کہنا ہے کہ عمران ملک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں اپنی رفتار کا جادو دکھانے والے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک (Umran Malik) کو اب انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلتے ہوئے سبھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ عمران ملک نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار گیند بازی کی تھی، جس کی بدولت انہیں ٹیم انڈیا کی ٹی20 ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ (IND v SA 2nd T20) کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ اتوار کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔ عمران ملک انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق سلیکٹر دلیپ وینگسرکر (Dilip Vengsarkar) کا کہنا ہے کہ عمران ملک انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

      دلیپ وینگسرکر نے خلیج ٹائمس سے کہا، ’کھیل کو لے کر سب کا اپنا الگ الگ نظریہ ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی اسپیڈ اور درستگی دکھائی ہے، اس سے وہ کھیلنے کے حقدار ہیں۔ اس کے علاوہ جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ گھر پر کھیل رہے ہیں، تو اس کے جیسے کھلاڑی کو آزمانے کا یہ صحیح وقت ہے‘۔

      جموں وکشمیر کے 22 سال کے تیز گیند باز عمران ملک نے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے کل 24 وکٹ حاصل کئے تھے۔ انہیں ایمرجنگ پلیئر منتخب کیا گیا تھا۔ عمران ملک کو آئی پی ایل میں عظیم کرکٹر ڈیل اسٹین کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ ڈیل اسٹین سن رائزرس حیدرآباد کے گیند بازی کوچ ہیں۔ عمران ملک نے آئی پی ایل میں آئی پی ایل میں مسلسل اپنی اسپیڈ سے سبھی کو متاثرکیا۔

      بقول دلیپ وینگسرکر، ’گزشتہ 10 سالوں میں جتنے بھی میں نے کھلاڑی دیکھے ہیں، ان میں وہ سب سے دلچسپ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اچھا کریں گے، کیونکہ وہ اس وقت کافی فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔ تیز گیند بازوں کے پاس جو جارحیت ہونی چاہئے، وہ عمران ملک میں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں ہندوستان کے لئے لمبے وقت تک کھیلنا چاہئے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: