உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup: پاکستان نے آخری گیند پر حاصل کی جیت، ہندوستان کو دلچسپ میچ میں دو وکٹوں سے ہرایا

    Asia Cup: پاکستان نے آخری گیند پر حاصل کی جیت، ہندوستان کو دلچسپ میچ میں دو وکٹوں سے ہرایا (ACC Twitter)

    Asia Cup: پاکستان نے آخری گیند پر حاصل کی جیت، ہندوستان کو دلچسپ میچ میں دو وکٹوں سے ہرایا (ACC Twitter)

    Under 19 Asia Cup: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان (India vs Pakistan) کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ انڈر 19 ایشیا کپ (Under 19 Asia Cup) کے ایک میچ میں پہلے بلے باز کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 237 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ کو اپنے نام کرلیا۔

    • Share this:
      دبئی : پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان (India vs Pakistan)  کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ انڈر 19 ایشیا کپ (Under 19 Asia Cup) کے ایک میچ میں پہلے بلے باز کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 237 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ کو اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے ہدف کو 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ یہ پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری جیت ہے ۔ ہندوستان کی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز آرادھیا یادو  (Aaradhya Yadav) اور راج وردھن ہنگرگیکر (Rajvardhan Hangargekar) نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

      ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا ۔ ٹیم نے پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ گنوادی ۔ محمد شہزاد (82) اور معاذ صداقت (29) نے دوسری وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے ۔ حسیب اللہ 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ کپتان قاسم اکرم نے 22 رنز بنائے ۔ 159 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد عرفان خان اور رضوان محمود نے ٹیم کو سنبھالا ۔

      5 اوورز میں 39 رنز بنانے تھے

      پاکستان کو جیت کے لئے آخری 5 اوورس میں 39 رنز بنانے تھے اور اس کی 5 وکٹیں باقی تھیں ۔ عرفان خان 25 اور رضوان محمود 28 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ 46ویں اوور میں تیز گیند باز راج باوا نے 7 رنز دے کر رضوان کی اہم وکٹ حاصل کی۔ رضوان نے 29 رنز بنائے ۔ 47ویں اوور میں 7 رنز بنے ۔ آخری 3 اوورز میں پاکستان کو 25 رنز بنانے تھے اور 4 وکٹیں باقی تھیں ۔ راج باوا نے 48 واں اوور پھینکا ۔ 7 رنز بنے اور عرفان کی وکٹ گر گئی ۔ انہوں نے 33 رنز بنائے ۔ باوا نے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

      اب پاکستان کو 2 اوورز میں 18 رنز درکار تھے اور 3 وکٹیں باقی تھیں ۔ راج وردھن نے 49ویں اوور میں 10 رنز دئے۔ احمد خان نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ اب پاکستان کو آخری اوور میں 8 رنز بنانے تھے۔ آخری اوور تیز گیند باز روی کمار نے پھینکا ۔ انہوں نے ذیشان کو پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کیا ۔ احمد خان نے دوسری گیند پر ایک رن لیا ۔ علی نے تیسری گیند پر ایک رن لیا ۔ اب 3 گیندوں میں 6 رنز بنانے تھے۔ احمد نے چوتھی گیند پر 2 رنز بنائے۔ 5 ویں گیند پر بھی 2 رنز بنے ۔ آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے۔ احمد نے آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو سنسنی خیز جیت دلائی۔ احمد 19 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

      اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ انگکرش رگھوونشی (0) پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ تیسرے اوور میں تیز گیند باز ذیشان نے رشید (6) اور کپتان یش دھول (0) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نشانت سندھو 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کا سکور 4 وکٹوں پر 41 رنز تھا ۔ سلامی بلے باز ہرنور سنگھ نے راج باوا کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لئے 55 رنز بنائے ۔ ہرنور نے 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ راج نے 25 رنوں کی اننگز کھیلی ۔

      اس کے بعد آرادھیا یادو اور کوشل تامبے نے ساتویں وکٹ کے لئے 50 رنز بنائے ۔ وکٹ کیپر آرادھیا نے 83 گیندوں میں 50 رنز بنا کر اسکور کو 200 رن سے آگے پہنچا  دیا۔ انہوں نے تین چوکے لگائے۔ ایک وقت پر اسکور 9 وکٹوں پر 204 تھا ۔ راج وردھن ہنگرگیکر نے آخری وکٹ کے لئے روی کمار کے ساتھ 33 رنز جوڑے۔ راج وردھن نے 20 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 230 رن کے پار پہنچایا ۔ پوری ٹیم 49 اوورس میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی جانب سے تیز گیند باز ذیشان نے 60 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: