ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر ! آئی سی سی نے دیکھا بنگلہ دیشی کرکٹروں کے پرتشدد رویہ کا ویڈیو ، سنائی یہ سخت سزا

بنگلہ دیش کے محمد توحید ، شمیم ​​حسین اور رقیب الحسن آئی سی سی کی دفعہ 2.21 توڑنے کے قصوروار پائے گئے ہیں جبکہ ہندستان کی جانب سے آکاش سنگھ اور روی بشنوئی سیکشن 2.5 کی ضابطہ شکنی کے قصوروار ٹھہرائے گئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 11, 2020 07:08 PM IST
  • Share this:
بڑی خبر ! آئی سی سی نے دیکھا بنگلہ دیشی کرکٹروں کے پرتشدد رویہ کا ویڈیو ، سنائی یہ سخت سزا
آئی سی سی نے دیکھا بنگلہ دیشی کرکٹروں کے پرتشدد رویہ کا ویڈیو ، سنائی یہ سخت سزا ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد بنگلہ دیش اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان ہوئے تنازعہ کے معاملے میں بنگلہ دیش کے تین اور ہندوستان کے دو کھلاڑی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے قصوروار ثابت ہوئے ہیں ۔ بنگلہ دیش نے ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کو فائنل میں تین وکٹ سے شکست دی تھی ، جس کے بعد بنگلہ دیش اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان تنازعہ ہو گیا تھا ۔ اس تنازعہ کو لے کر اگرچہ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان اکبر علی نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی ۔


بنگلہ دیش کے محمد توحید ، شمیم ​​حسین اور رقیب الحسن آئی سی سی کی دفعہ 2.21 توڑنے کے قصوروار پائے گئے ہیں جبکہ ہندستان کی جانب سے آکاش سنگھ اور روی بشنوئی سیکشن 2.5 کی ضابطہ شکنی کے قصوروار ٹھہرائے گئے ہیں ۔ ان کھلاڑیوں پر میدانی امپائر سیم نوگسكی، ایڈريم هولڈاسٹك ، تیسرے امپائر رویندر ومالاسری اور چوتھے امپائر پیٹرک بونگنی جیلی نے یہ الزام لگائے ہیں ۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میچ کے ریفری گرائم لیبرو نے پانچ کھلاڑیوں پر الزام تجویز کئے ہیں۔



توحید کو اس کے لئے 10 معطلی پوائنٹس ملے ، جس سے ان کے چھ ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوئے ہیں جبکہ حسین اور آکاش کو آٹھ معطلی پوائنٹس ملے ، جس سے ان کے چھ ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوئے ہیں ۔ حسن کو چار معطلی پوائنٹس ملے ، جس سے ان کے پانچ ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوئے اور بشنوئی کو دفعہ 2.21 توڑنے کے معاملہ میں پانچ ڈیمیرٹ پوائنٹس اور دفعہ 2.5 کی خلاف ورزی کی صورت میں دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ملے۔ کھلاڑیوں کو ملے یہ ڈیمیرٹ پوائنٹس دو سال کی مدت تک ریکارڈ کئے جائیں گے ۔
First published: Feb 11, 2020 07:08 PM IST