உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind vs SA T20I: سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، طوفانی بلے بازی سے ٹی ٹوینٹی میں بنا ڈالا ورلڈ ریکارڈ

    Ind vs SA T20I: سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، طوفانی بلے بازی سے ٹی ٹوینٹی میں بنا ڈالا ورلڈ ریکارڈ (BCCI Twitter)

    Ind vs SA T20I: سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، طوفانی بلے بازی سے ٹی ٹوینٹی میں بنا ڈالا ورلڈ ریکارڈ (BCCI Twitter)

    IND vs SA T20I: سوریہ کمار یادو تابڑتوڑ انداز میں کھیل رہے ہیں اور ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں انہوں نے ایک ساتھ دو ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : سوریہ کمار یادو تابڑتوڑ انداز میں کھیل رہے ہیں اور ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں انہوں نے ایک ساتھ دو ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ سوریہ کمار دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، جنہوں نے سب سے کم گیندوں میں 1000 رنز مکمل کئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 573 گیندوں میں انجام دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوریہ کمار نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ ہندوستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، جنہوں نے تیز ترین نصف سنچری(18 گیندوں پر 54 رنز) بنائی ہے ۔ اس کے ساتھ وہ کے ایل راہل کے ساتھ دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ یوراج سنگھ نے تیز ترین نصف سنچری بنائی تھی ۔ انہوں نے صرف 12 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لائیو میچ میں میدان میں گھس آیا سانپ، دیکھئے ویڈیو


      افریقی گیند بازوں پر قہر بن کر ٹوٹے سوریہ کمار نے اس سیریز میں دوسری مرتبہ نصف سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے ترواننت پورم میں بہترین اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ بھی بنائے۔ سوریہ کمار ہندوستان کے واحد کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ایک کیلنڈر سال (2022) میں 1000 رنز بنائے ہیں۔ سوریہ کمار نے گوہاٹی گراؤنڈ میں افریقی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی ۔ کگیسو ربادا کے ایک اوور میں 22 رن لے کر افریقہ کے سب سے بہترین تیز گیندباز کی جم کر خبر لی ۔ سوریہ کمار 62 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

      اس سے پہلے ترواننت پورم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سوریہ کمار یادو نے شاندار بلے بازی کی تھی۔ سوریہ کا بلا جم کر چلا ۔ جارحانہ بلے بازی نے انہیں اس وقت ٹی ٹوینٹی کا سب سے خطرناک بلے باز بنا دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے اس اننگز کے بعد کہا تھا کہ ہندوستانی بلے باز کا مقابلہ کرنے کے لئے گیند بازوں کو بھی مضبوط ہونا ہوگا۔ سوریہ کمار نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 33 گیندوں میں 50 رنز بنائے، جس کی مدد سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، شیکھر دھون بنے کپتان


      پارنیل نے کہا کہ ذاتی طور پر میں نے گزشتہ چند مہینوں میں جو کچھ دیکھا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس وقت ٹی ٹوینٹی کے بہترین بلے باز ہیں۔ وہ 360 ڈگری اسکور کرتے ہیں، جس کا دفاع کرنا گیند بازوں کے لئے بہت مشکل ہے۔ وہ یقینی طور پر ایک ایسے کھلاڑی ہیں، جنہیں گیند بازی کرنی مشکل ہے ۔

      گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تیز ترین 1000 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل رنز

      573 سوریہ کمار یادو (SR 174)

      604 گلین میکسویل (SR 166)

      635 کولن منرو (SR 157)

      640 ایون لیوس (SR 156)

      654 تھیسارا پریرا (SR 153)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: